Maktaba Wahhabi

23 - 111
سے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی افضل ہیں اور یہ تمام کفریہ دعوی محض اس لالچ میں کہ خاتم الانبیاء کی مسند ریاست مل جائے حالانکہ یہ لوگ سخت غلطی اور گمراہی پر ہیں…(ص73-72)۔ قلندری: رہے یہ داڑھی منڈھے قلندری تو یہ جاہل و گمراہ ہیں ضلالت و جہالت کے مجسمے ہیں ان میں سے اکثراللہ اور رسول سے کافر ہیں نماز روزہ کو واجب نہیں جانتے جو کچھ اللہ اور رسول نے حرام کیا ہے اسے حرام نہیں سمجھتے(ص73)۔ آخر میں سید ابو الاعلی مودودی کی کتاب قرآن سے تقابل سے اقتباس ملاحظہ فرمائیں تاکہ اندازہ ہو سکے کہ ہندوستان میں انگریز کے خلاف شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ اور سید احمد شہید رحمہ اللہ کی تحریک جہاد کیوں ناکام ہوئی ؟ ہم پر انگریز کیوں مسلط ہوا اور آج تک انکی تعلیمات و تمدن سے نجات نہ مل سکی۔ یہی وجہ ہے کہ شاہ ولی اللہ صاحب کی وفات پر پوری نصف صدی بھی نہ گزری تھی کہ ہندوستان میں ایک تحریک اٹھ کھڑی ہوئی جس کا نصب العین وہی تھا جو شاہ اسماعیل صاحب نگاہوں کے سامنے روشن کرگئے تھے……۔ اسباب ناکامی: اسکی آخری مجددانہ تحریک کی ناکامی کے اسباب پر بحث کرنا عموماً ان حضرات کے مذاق کے خلاف ہے جو بزرگوں کا ذکر عقیدت ہی کے ساتھ کرنا پسند کرتے ہیں اسلئے مجھے اندیشہ ہے کہ جو کچھ میں اس عنوان کے تحت عرض کروں گا وہ میرے بہت سے بھائیوں کے لئے تکلیف کا سبب بنے گا اگر ہمارا مقصد اس تمام ذکر واذکار سے محض سابقین بالایمان کو خراج تحسین ہی پیش کرنا نہیں ہے بلکہ آئندہ تجدید دین کے لئے انکے کام سے سبق حاصل کرنا ہے تو ہمارے لئے اس کے سوا چارہ نہیں ہے کہ تاریخ پر تنقیدی نگاہ ڈالیں اور ان بزرگوں کا سراغ لگانے کے ساتھ ان اسباب کا کھوج بھی لگائیں جن کی وجہ سے یہ اپنے
Flag Counter