Maktaba Wahhabi

62 - 89
کپڑے پہنے تاکہ لوگ کہیں کہ یہ دنیا سے بڑا بے رغبت (قلندر) انسان ہے ‘ یا کوئی ایسا لباس پہنے جسے ایک خاص طبقے کے لوگ پہنتے ہوں جنھیں لوگ علماء کی فہرست میں شمار کرتے ہوں ‘ وہ یہ لباس اس لئے پہنے تاکہ اسے بھی عالم کہا جائے۔ ۶- قولی ریاکاری: یہ عام طور پر وعظ و نصیحت نیز بحث و تکرار‘ مناظرہ اور زیادتی ٔ علم کے اظہار کے لئے احادیث و آثار کے حفظ کے ذریعہ دین داروں میں پائی جاتی ہے۔ ۷- عملی ریاکاری: جیسے دکھاوے کے لئے‘ نمازی کا نماز‘ رکوع اور سجدہ وغیرہ طویل کرنااور خشوع و خضوع ظاہر کرنا‘ نیز روزے ‘حج اورصدقہ میں ریاکاری۔ ۸- ساتھیوں اور ملاقاتیوں کے ذریعہ ریاکاری :جیسے کوئی شخص بہ تکلف کسی عالم کی زیارت (ملاقات) طلب کرے‘ تاکہ یہ کہا جائے کہ فلاں تو فلاں کی زیارت (ملاقات) کے لئے گیا تھا۔اسی طرح اپنی زیارت کے لئے لوگوں کو دعوت دینا‘ تاکہ یہ شہرہ ہو کہ دیندار لوگ اس کے پاس آتے رہتے ہیں۔
Flag Counter