اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’ إنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بها وجْهَ اللّٰہِ إلّا أُجِرْتَ،حتّى ما تَجْعَلُ في فِي امْرَأَتِكَ ‘‘[1] تم اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے جو کچھ بھی خرچ کروگے تمہیں اس پر اجر ملے گا‘ حتیٰ کہ جولقمہ تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالوگے اس میں بھی (تمہیں اجر ملے گا)۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إنما الدنيا لأربعةِ نفرٍ؛ عبدٌ رزقَه اللّٰہُ مالًا وعلمًا فهو يتَّقي فيه ربَّه،ويصِلُ فيه رَحِمَه،ويعلمُ للّٰہِ فيه حقًّا،فهذا بأفضلِ المنازلِ،وعبدٌ رزقَه اللّٰہُ علمًا،ولم يرزقْه مالًا،فهو صادقُ النَّيَّةِ،يقولُ: لو أنَّ لي مالًا |