تقدیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّـاٰتِ اَعْمَالِنَا ۔ وَمَنْ یَہْدِ اللّٰہُ فَـلَا مُضِلَّ لَہٗ۔ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَـلَا ہَادِیَ لَہٗ وَأَشْہَدُ اَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وسلم عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ… وَبَعْد!
’’ادب الاختلاف فی الاسلام ‘‘ از ڈاکٹر طٰہ جابر فیاض علوانی سلسلۂ ’’کتاب الامۃ ‘‘ (محکمہ شرعی و اُمور مذہبی قطر) کی نویں کتاب ہے۔ جس کا ان کی کوششوں میں ایک نیا اور قابل ذکر حصہ ہو گا۔ جو تہذیبی شعور کی بازیابی ، اسلامی عمارت میں شگاف کی اصلاح اور داخلی انتشار و خلفشار پیدا کرنے والے فکری بحران کے استیصال کے لیے کی جا رہی ہیں ۔ اور جس کے ذریعہ مسلمانوں کے اندر ایمانی فہم و فراست کی خفیہ صلاحیتیں بیدار کر کے انہیں غیر اسلامی معاشروں ، غلط اور نقصان دہ سر گرمیوں اور کج فہمیوں سے دُور رکھ کر ایک صحیح رُخ پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔
ایمانی فراست و دُور اندیشی اور فکر سلیم ہی ہمارے سارے تعلقات اور سر گرمیوں کے جواز و افادیت کی حقیقی ضمانت ، باہمی اختلافات کے تصفیہ اور دلوں کی دُوریاں ختم کرنے کی آخری پناہ گاہ ہے۔ علم و دانش کی ہمارے درمیان کوئی کمی نہیں ۔ لیکن سب سے اہم مسئلہ جس سے ہم دو چار ہیں وہ یہ ہے کہ صحیح راہنما اُصول اور سنگ میل جس سے ہمیں علم و معرفت کی راہ مستقیم اور سلامتی کی نعمت ملتی ہے اسے ہم کھو بیٹھے۔ علم تو ہم نے پا لیا مگر اس کے آداب سے غافل ہو گئے۔ وسیلہ تو مل گیا مگر مقصد ہاتھ سے جاتا رہا۔ امر مباح و مندوب اور فرض و واجب پر ہمارے اختلافات نے ہم سے بہت سی چیزیں چھین لیں ۔ ’’فن اختلاف‘‘ میں ہمیں مہارت
|