Maktaba Wahhabi

147 - 132
خاتمہ ان گنت اور لاتعداد حمد و ثنا مولائے رحمن و رحیم کے لیے،کہ اس نے مجھ ایسے ناتواں اور ناکارے بندے کو اس عظیم موضوع کے متعلق کچھ گزارشات تحریری صورت میں پیش کرنے کی توفیق سے نوازا اور اب اس ہی سے انتہائی عاجزانہ التجا ہے،کہ اس حقیر اور معمولی کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اس کو میرے لیے،اسلام اور اہل اسلام کے لیے بابرکت اور مفید بنائے اور اس کی تیاری میں جو سہو،نسیان اور خطا ہوئی ہے اسے معاف فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔ خلاصۂ کتاب: دعوت الی اللہ تعالیٰ کا مقام و مرتبہ اور قدر و منزلت متعدد پہلوؤں سے نمایاں اور اجاگر ہوتی ہے۔انہی گوشوں میں سے کچھ درج ذیل ہیں: ۱:دعوت الی اللہ تعالیٰ انبیاء اور رسولوں کا مشن ہے،انہوں نے اسی فریضہ کے سرانجام دینے کا حکم اپنے پیروکاروں کو بھی دیا۔اسی کی خاطر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سعی اور کوشش فرماتے رہے اور اسی مقصد کے لیے جدوجہد کرنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیروکاروں کا امتیازی وصف ہے۔ ۲:دینِ حق کی دعوت دینے والوں کی شان و عظمت بہت بلند و بالا ہے،وہ قابلِ رشک لوگ ہیں،بلکہ قابلِ رشک لوگوں میں سے بھی چوٹی پر ہیں۔رحمن کے بندوں کی دعاؤں میں سے ایک یہ ہے،کہ وہ انہیں لوگوں کے لیے[قدوہ]بنادے،تاکہ لوگ ان کی
Flag Counter