Maktaba Wahhabi

374 - 357
الغرض! یہ محض ایک مختصر فہرست ہے حصر نہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حُسنٰی لامحدود ہیں اور ان میں سے معروف وہی ہیں، جو ترمذی شریف کے حوالے سے شروع میں ننانوے (۹۹) ذکر کیے گئے ہیں اور یہ وضاحت بھی کرتے جائیںکہ قرآنِ کریم سے لیے گئے اِن اسمائے حُسنٰی میں سے بعض تو الف لام کے ساتھ وارد ہوئے ہیں، جبکہ بعض الف لام کے بغیر ہیں۔ جس کی سیاق و سباق کے لیے رعایت رکھی گئی ہے، جبکہ یہاں ہم نے چونکہ ہر اسمِ گرامی کو الگ الگ لکھا ہے، اس لیے سب کے ساتھ الف لام لگا دیا ہے۔ اسمِ اعظم: 155۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اِس دُعا مانگنے والے شخص نے اللہ تعالیٰ کے ’’اسمِ اعظم‘‘ کے ساتھ سوال کیا ہے اور اس اسمِ اعظم کے ساتھ جو شخص کوئی بھی دُعا کرے اللہ اس کی دُعا کو قبول
Flag Counter