Maktaba Wahhabi

87 - 96
غیر مستجاب الدعوات لوگ بعض لوگ وہ بھی ہیں جن کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں اور انہیں غیر مستجابُ الدّعوات کہا جاسکتا ہے۔ اُن میں سے بعض تو شرائطِ قبولیت اور آدابِ دعاء و غیرہ کے ضمن میں ذکر کر دیئے گئے ہیں ۔ مثلاً: غلط عقیدے والا مشرک شخص ۔ غیر مخلص و غافل دل سے دعاء کرنے والا۔ جس کی روزی حلال نہ ہو ۔ فرائض و واجباتِ دین کا تارک ۔ لہٰذا ان کی تفصیل دہرانے کی تو اب ضرورت نہیں۔ (۵)… بد چلن و بد کردار بیوی کا شوہر [دیّوث] : غیر مستجابُ الدّعوات لوگوں میں سے پانچواں شخص وہ ہے جس کی بیوی کا اخلاق و کردار اور عادات و اطوار درست نہ ہوں۔اور وہ شخص یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی اس کی اصلاح نہ کرے اور تمام بگاڑ کے باوجود بھی اسے اپنے گھر میں بسائے رکھے ۔ چنانچہ مستدرک حاکم ، معانی الآثار طحاوی،حلیۃ الاولیاء ابو نعیم الفردوس دیلمی اور تاریخِ دمشق ابن عساکر میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ثَلَاثَۃٌ یَدْعُوْنَ فَلَا یُسْتَجَابُ لَہُمْ)) ۔ ’’ تین آدمی ایسے ہیں کہ وہ دعاء کرتے ہیں مگر ان کی دعاء قبول نہیں کی جاتی۔‘‘ اُن میں سے پہلے شخص کا تعارف کرواتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
Flag Counter