Maktaba Wahhabi

بدر سے تبوک تک

مؤلف: ڈاکٹر عبداللہ قاضی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور پاکستان

سال شائع: 1994

100
شہادت کے دن مانگی تھی اور اپنے نبی کو ان کی خبر پہنچا دی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو اس واقعہ سے مطلع فرمایا۔ کفار قریش میں سے چند لوگوں نے حضرت عاصم کے قتل کا یقین نہیں کیا، لہٰذا انہوں نے چند آدمی روانہ کئے تاکہ وہ ان کے جسم کا کوئی حصہ کاٹ کر لے آئیں جس سے یہ پہچانا جائے کہ واقعی وہ قتل ہو گئے۔ کیونکہ حضرت عاصم رضی اللہ عنہ نے جنگ بدر میں ان کے ایک سردار کو قتل کیا تھا، لہٰذا وہ حضرت عاصم رضی اللہ عنہ کے قتل کے بہت زیادہ متمنی تھے۔ جب قریش کے بھیجے ہوئے آدمی وہاں پہنچے، حضرت عاصم کی لاش پر بھڑیں چھتہ کی طرح چھا گئیں۔ بھڑوں نے ان کی لاش کو محفوظ کر دیا اور کافر اس بات پر قادر نہ ہو سکے کہ ان کے جسم کا کوئی ٹکڑا کاٹ سکیں۔ (1) حواشی 1۔صحيح بخاري، كتاب الجهاد، باب هل يستأسر الرجل عن ابي هريره، كتاب المغازي، ابواب غزوة بدر، باب غزوة الرجيع
x
صفحہعنوان
4تمہید
7پیش لفظ
15غزوہ بدر
47جنگ بنو نضیر
59جنگ اُحد
97حادثہ رجیع
101واقعہ بیئر معونہ سنہ 4ھ
104غزوہ بنو مصطلق
110غزوہ خندق سنہ 4ھ
135فتح مبین ذی القعدہ سنہ 6ھ
166غزوہ خیبر
188جنگ موتہ
194فتح مکہ
218جنگ حنین
231جنگ اوطاس
233جنگ طائف
243غزوہ تبوک
Flag Counter