اسلامی میں اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑی مہارت عطافرمائی تھی۔ درس وتدریس کے ساتھ تصنیف و تالیف کا بھی ذوق رکھتے تھے۔ مولوی محمد مستقیم سلفی نے اپنی کتاب’’جماعت اہلحدیث کی تصنیفی خدمات’’میں ان کے درج ذیل تصانیف کا ذکر کیاہے۔1۔تحفہ الباقی علی الفیہ العراقی2۔شرح نخبتہ الفکر لابن حجر3۔ تحفہ اہلحدیث4۔ ہدایۃ البلید فی رد التقلید5۔ تقلید النسیان فی ابطال الاعیان مولانا محمد حسین کے سن ولادت اور سن وفات کا پتہ نہیں چل سکا۔ تاہم آپ نے قیام پاکستان سے قبل امرتسر میں وفات پائی۔[1]