Maktaba Wahhabi

649 - 665
مخالفت کرنے لگے اور مسجد کی تعمیر روکنے کے لیے عدالت سے سٹے آرڈر لے لیا۔ تقریباً تین سال مقدمہ عدالت میں چلا۔آخر کار فیصلہ اہل حدیث کے حق میں ہوا۔اب ماشاء اللہ اسی جگہ پر ایک عظیم الشان مسجد بنام جامع مسجد محمدیہ اہل حدیث تعمیر ہو چکی ہے جس میں حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی کے چھوٹے بھائی امامت، خطابت اور تدریس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔اور ماشاء اللہ گاؤں میں تقریباً 35گھر اہل حدیث مسلک سے وابستہ ہیں۔ اور اس گاؤں کی جماعت اہل حدیث علاقے میں اپنا ایک مذہبی و سیاسی مقام رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سب محسنین اور معاونین کے تعاون کو قبول فرمائے۔ مسجد کو تاقیامت آباد رکھے اور جماعت کو مزید ترقی عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔ 2002؁ءکے آغاز سے فاروق الرحمٰن یزادانی جماعت اہل حدیث کے عظیم تدریسی مرکز جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں مصروف درس و تدریس ہیں اور یہ وہ ادارہ ہے جس سے اب تک ہزاروں طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جو مختلف مقامات پر اپنے اپنے ذوق اور قابلیت کے مطابق تدریسی، تصنیفی اور خطابتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوری 2007؁ءسے وہ جامعہ سلفیہ کے ترجمان ماہنامہ ”ترجمان الحدیث“کےنائب مدیر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی تحریری کاوشوں سے ہر مہینے قارئین مستفید ہوتے ہیں۔ کافی مدت سے حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی شاہ کوٹ کے قریب موضع میر پور چک 87کے منصب خطابت پر فائز ہیں۔ دو مرتبہ میں بھی ان کی دعوت پر اس گاؤں میں جا چکا ہوں۔ایک مرتبہ وہاں جمعہ پڑھا۔ دوسری دفعہ انھوں نے گوجرانوالہ سے اپنے اساتذہ مولانا عبدالحمید ہزاروی اور مولانا حافظ عبدالمنان نور پوری کو بھی بلایا تھا اور ان کے علاوہ گوجرانوالہ سے بعض دیگر اہل علم ان کی دعوت پر تشریف لائے تھے۔ جامعہ سلفیہ (فیصل آباد) سے مولانا عبدالعزیز علوی، مولانا محمد یونس بٹ اور چوہدری محمد یٰسین ظفر کی جامعہ کے بعض حضرات کی رفاقت میں تشریف آوری ہوئی تھی۔ شام کا کھانا سب لوگوں نے حافظ صاحب کے مکان پر کھایا۔ بڑا پرتکلف کھاناتھا۔ نماز مغرب کے بعد مولانا عبدالحمید ہزاروی نے منبر پر بیٹھ کر درس قرآن دیا اور اس کے بعد حافظ عبدالمنان نورپوری صاحب نے دعا کرائی۔ اس عمل سے فارغ ہوئے تو گوجرانوالہ کے حضرات جو اپنی گاڑی پر تشریف لائے تھے گوجرانوالہ چلے گئے اور فیصل آباد کے دوست اپنی گاڑی سے فیصل آباد روانہ ہوگئے۔ میں بھی ان کے ساتھ فیصل آباد چلا گیا اور اپنے بھتیجے سلطان ناصر کے پاس محلہ چبیاں کی گلی نمبر5میں (جسے ڈاک خانے والی گلی کہا جاتا ہے) رات رہا۔ دوسرے دن دوستوں سے مل کر لاہور آگیا۔ حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی سعید الفطرت عالم دین ہیں اور اپنے مسلک کے سلسلے میں نہایت
Flag Counter