Maktaba Wahhabi

630 - 665
٭۔ زوابع في وجه السنة قديماً وحديثاً:(الطبعة الثانية) دار ابن الاثير بالكويت ٭۔ المراة بين هداية الاسلام وغواية الاعلام، دار ايلاف الدولية بالكويت ٭۔ الاستاذابوالحسن الندوي:الوجه الآخر من كتابته دار غراس بالكويت ٭۔سلسلة اركان الايمان: دار ايلاف بالكويت۔(6۔اجزاء) ٭۔آلام وآمال:دار غراس بالكويت غیر مطبوعہ ٭۔ نظرة في مذهب اهل الحديث:لابي القاسم البنارسي (تقريب) ٭۔تاريخ اهل الحديث في شبه القارة الهندية ٭۔الدفاع عن الحديث ورد شبهات المستشرقين: ٭۔عوامل وحدةالامة الاسلامية ٭۔مدارسنا مهددة من داخلها ٭۔التسامح السلامي بين وقائع التاريخ ودوافع الخصوم: مولانا صلاح الدین مقبول احمد کی کتابوں کے نام قارئین کرام نے پڑھے۔ یہ سب کتابیں عربی زبان میں ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ان کا یہ بے حد لائق تحسین کارنامہ ہے۔ ذیل میں ہم ان کی خدمت میں چند گزراشات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ پہلی گزارش یہ ہے کہ یہ بہت بڑی علمی اور تحقیقی خدمت ہے جو انھوں نے سر انجام دی اور اللہ کی مہربانی سے دے رہے ہیں۔ اس پر ہم انھیں یہ صمیم قلب مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ان کی خدمت میں یہ عرض کرنے کو بھی جی چاہتا ہے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا یہ بے پایاں احسان ہے کہ وہ عربی اُردو، ہندی چار زبانیں جانتے ہیں۔ اُردو ان کی مادری زبان ہے، ہندی ان کے ملک کی سر کاری زبان ہے اور انگریز ی بھی وہاں بولی جاتی ہے اور انھوں نے پڑھی ہے۔ انھیں اسلامی احکام کو اپنے ملک میں عام کرنے کے لیے اُردو ہندی اور انگریزی زبانوں میں بھی لکھنا چاہیے۔ اگر ہندی اور انگریزی میں نہ لکھنا چاہیں تو اُردو کو ذریعہ اظہار ضرور بنائیں۔ برصغیر کے علمائے دین نے تحریری اور تقریری صورت میں پہلے فارسی زبان میں اسلام پھیلایا۔کیونکہ اس خطہء ارض میں اس وقت فارسی کا رواج تھا اور دفتری زبان بھی یہی تھی۔ حتی کہ پنجاب میں سکھوں کے راج میں بھی سرکاری زبان فارسی تھی۔ پھر اُردو زبان نے ترقی کے مراحل طے کیے تو اسے ذریعہ تبلیغ بنایا گیا۔ انگریزوں کے دور اقتدار میں یہاں انگریزی زبان کا چلن ہوا تو مسلمان اہل قلم نے
Flag Counter