اختلافی مسائل کے اظہار سے بچا کر رکھنے کے مدعی تھے۔ لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واضح فرمان کی مخالفت میں انھوں نے اکتیس صفحات کا طویل مضمون سپرد قلم فرمایا۔ یہ صرف ایک مسئلہ ہے۔ باقی مسائل اس سے الگ ہیں۔ یہ جماعت اسلامی کے اہل علم کا حال ہے۔ اس کے بعد مجلہ ”اہل حدیث “(دہلی) میں کسی موضوع پر مولانا ابو الاشبال کے دو مضمون شائع ہوئے۔ ان ابتدائی اخباری مضامین کے بعد مولانا ابو الاشبال کی تصنیفی تگ و تاز کی طرف آتے ہیں۔ 1۔۔۔اہل حدیث کا مذہب : یہ ان کی اولیں تصنیف ہے جو اُردو زبان میں ہے۔ حیدر آباد (دکن) سے شائع ہوئی۔ 2۔۔۔تدوین فقہ حنفی پر ایک طائرانہ نظر: یہ کتاب بھی اُردو زبان میں ہے اور یہ بھی حیدر آباد (دکن) سے چھپی۔ 3۔۔۔صراط مستقیم اور اختلاف امت: یہ بھی اُردو زبان میں ہے۔ دو مرتبہ پاکستان میں اور ایک مرتبہ ہندوستان میں چھپی۔ 4۔۔۔تقريب التهذيب تعليق وتحقيق: امام ابن حجر کی تصنیف تقریب التہذیب ایک مشہور کتاب ہے۔ مولانا ابو الاشبال نے اس پر عربی میں تعلیق و تحقیق کی خد مت انجام دی۔ یہ کتاب دو مرتبہ ریاض (سعودی عرب) سے شائع ہو چکی ہے۔ 5۔۔۔قيام الليل: یہ بھی عربی میں ہے بعض حضرات نے اسے کویت سے طبع کرا کے تقسیم کیا۔ 6۔۔۔ ذبده تعجل المنفعه:عربی زبان کی یہ کتاب ریاض سے شائع ہوئی۔ 7۔۔۔اتحاف القاري بياضات فتح الباري: یہ زبان عربی ریاض میں طبع ہوئی۔ 8۔۔۔التعليقات المفيده علي الكتب القديده:عربی زبان میں ہے ریاض میں چھپی۔ 9۔۔۔المستدرك علي تحفة الاشراف للمزي:یہ زبان عربی ریاض میں طبع ہوئی۔ 10۔۔۔المستدرك علي الكتب العديده:یہ زبان عربی ، مطبوعہ ریاض۔ 11۔۔۔ضياءالقرآن بمعرفة رجال صحيح البخاري:عربی غیر مطبوع۔ 12۔۔۔قرةالعين بترجمة السيدنذير حسين:عربی مطبوع۔ 13۔۔۔ قرةالعين الجمع بين رجال الصحيحين:عربی غیر مطبوع۔ 14۔۔۔تلخيص شرح بلوغ المرام: عربی غیر مطبوع۔ 15۔۔۔مقالات شاغف : یہ چھوٹے بڑے 47 مقالات ہیں جو مختلف عنوانات پر محیط ہیں ان میں قرآن حدیث، تاریخ تنقید، طب وغیرہ بہت سے موضوعات شامل ہیں۔ لیکن ان میں اصل |