Maktaba Wahhabi

479 - 665
ان کے والد عبداللہ چکڑالوی نے اپنا مخالف ہونے کی بناء پرانھیں عاق قراردے کر جائیداد سے محروم کردیاتھا۔وہ لاہورمیں مقیم تھا۔مولانامحمد ابراہیم ایک دفعہ لاہور گئے تو وہ مکان میں تخت پرتکیہ لگائے لیٹا ہواتھا۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ میر ے حصے کی جائیداد مجھے دیں، مجھے اس سے محروم نہ کریں۔ساتھ ہی یہ حدیث سنائی کہ : (مِنْ قَطَعَ مِيرَاثِ وَارِثِهِ، قَطَعَ اللّٰه مِيرَاثَهُ مِنَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) ”یعنی جو شخص اپنے وارث کو وراثت سے محروم کرتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے جنت کے حصے سے محروم کردے گا۔“ عبداللّٰه چکڑالوی نے جواب دیا، میں حدیث کو نہیں مانتا، اگرقرآن مجید میں یہ بات کہیں ہے تو مجھے دکھاؤ۔ مولانا محمد ابراہیم فرماتے ہیں کہ کبھی کبھی مجھے خیال گزرتا تھا کہ شاید میرا والدحق پر ہو، لیکن آج جب اسے تخت پر تکیے سے ٹیک لگائے بیٹھا اور حدیث کاانکار کرتے ہوئے دیکھا تو فوراً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی میرے ذہن میں آگئی اور مجھے یقین ہوگیا کہ یہ شخص جھوٹا ہے اور منکر حدیث ہے۔پھر یہ دوحدیثیں سنائیں۔ (عَنْ عُبَيْدِ اللّٰه بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى اللّٰه عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يَأْتِيهِ الأَمْرُ مِنْ أَمْرِي مِمَّا أَمَرْتُ بِهِ أَوْ نَهَيْتُ عَنْهُ فَيَقُولُ لاَ نَدْرِي مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللّٰه اتَّبَعْنَاهُ ) (مسندامام احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ) ”حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں کوئی ایسا نہ ہوکہ میرے حکم کردہ امرونہی میں سے کوئی بات اسے پہنچے اور وہ اپنے تخت پر تکیہ لگائے ہوئے کہ میں اسے نہیں جانتا۔ہم تو اس بات کو مانیں گے جو اللہ کی کتاب میں ہے“ دوسری حدیث یہ ہے: (عَنِ الْمِقْدَامِ رضي اللّٰه عنه قال قال رَسُولِ اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم "‏ أَلاَ إِنِّي أُوتِيتُ الْقُرآن وَمِثْلَهُ أَلاَ يُوشِكُ رَجُلٌ شَبْعَانُ عَلَى أَرِيكَتِهِ يَقُولُ عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْقُرْآنِ فَمَا وَجَدْتُمْ فِيهِ مِنْ حَلاَلٍ فَأَحِلُّوهُ وَمَا وَجَدْتُمْ فِيهِ مِنْ حَرَامٍ فَحَرِّمُوهُ وَاِن مَاحرّم رَسُولِ اللّٰه ‏‏ كما حرّم اللّٰه الحديث) (رواہ ابوداؤد والدارمی) ”حضرت مقدام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے قرآن اور اس کی مثل دیا گیا ہے، سنو! قریب ہے کہ ایک آدمی پیٹ بھرا تخت پر بیٹھا ہوگا، کہے گا اس
Flag Counter