Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

حنفی اور شیعہ) اصحابِ علم کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔سلسلہ فقہائے ہند کی اشاعت ادارہ ثقافت اسلامیہ کی طرف سے ہوئی تھی۔ 2۔۔۔برصغیر میں اسلام کے اوّلیں نقوش:یہ کتاب ان صحابہ کرام، تابعین اور تبع تابعین کے حالات پر مشتمل ہے جو برصغیر میں تشریف لائے۔یہ کتاب بھی ادارہ ثقافت اسلامیہ نے شائع کی۔ 3۔۔۔۔نقوش عظمت رفتہ:اس کتاب میں اکیس جلیل القدر علماء مثلاً حضرت حافظ محمد گوندلوی، مولانا سید محمد داؤد غزنوی، مولانا محمد اسماعیل سلفی، مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی اور دیگر متعدد حضرات کے مفصل حالات ضبط تحریر میں لائے گئے ہیں۔یہ کتاب مکتبہ قدوسیہ اردوبازار لاہورنے شائع کی۔صفحات 640۔ 4۔۔۔بزم ارجمنداں:اس میں حضرت حافظ عبداللہ روپڑی، مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا محمد علی لکھوی، مولانا عبدالمجید سوہدروی اور بعض دوسرے انیس مرحومین وموجودین کے واقعات حیات خاصی تفصیل سے آگئے ہیں۔اسے بھی مکتبہ قدوسیہ لاہور نے شائع کیا۔صفحات 630۔ 5۔۔۔۔۔کاروان ِسلف:یہ کتاب پہلی مرتبہ 2003ء میں چھپی۔مولانا عبدالوہاب دہلوی، حافظ عبدالستار دہلوی، مولانا عبداللہ لائل پوری اور حافظ عبداللہ بہاول پوری وغیرہ بائیس اصحاب ِعلم کے کوائف حیات اور ان کی علمی مساعی کے تذکار اس کتاب میں صراحت سے لکھے گئے ہیں۔510صفحات کی یہ کتاب مکتبہ اسلامیہ اردوبازار، لاہورکی طرف سے چھپی۔ 6۔۔۔۔قافلہ حدیث:یہ چھبیس اہل حدیث علمائے عالی قدر کے حالات کا مجموعہ ہے۔شائع کردہ مکتبہ قدوسیہ، لاہور۔صفحات 645۔ 7۔۔۔۔۔قصوری خاندان:یہ کتاب برصغیر کے اس مشہور علمی اور سیاسی خاندان کے حالات پر مشتمل ہے، جن سے مولانا ابوالکلام آزاد بے انتہا قلبی تعلق رکھتے تھے۔اس خاندان کی شرافت ونجابت کی بناپر مولانا آزاداسے” خاندان سعادت قصور“ قراردیتے ہیں۔اس کتاب میں مولانا عبدالقادر قصوری اور ان کے فرزندانِ گرامی، مولانا محی الدین احمد قصوری، مولانا محمد علی ایم اے کینٹب قصوری، میاں محمود علی قصوری بارایٹ لا اور خاندان کے دیگر ارکان کا تذکرہ کیاگیا ہے۔یہ کتاب 1994ء میں میرے مرحوم دوست قاضی محمد اسلم سیف نے مکتبہ تعلیمات اسلامی ماموں کانجن (ضلع فیصل آباد) کی طرف سے شائع کی تھی۔اس کتاب کو برصغیر کے اہل حدیث حضرات کی تاریخ کے ایک اہم باب کی حیثیت حاصل ہے۔ 8۔۔۔۔۔ارمغانِ حنیف:یہ کتاب جماعت اہل حدیث کے ممتاز عالم ومصنف مولانا محمد حنیف ندوی کے حالات کا مجموعہ ہے جسے ادارہ ثقافت اسلامیہ نے شائع کیا۔صفحات 371۔
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter