Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

علمائے برصغیر پاک و ہند کی خدمات حدیث: برصغیر پاک وہند کے علمائے اہل حدیث نے علوم نبوت کی ترویج واشاعت اور حفظ وصیانت کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔باوجود حجاز مقدس سے علاقائی بعد اور لسانی تفاوت کے اور باوجود نامساعدہ حالات اور تقلید جامد میں جکڑے ہوئے ماحول کے انھوں نے دیارہند میں علوم نبوت کی شمع کو فروزاں کرنے کے لیے تن، دھن قربان کردیا اور مسند علم و فضل اور دعوت وعزیمت کے مقام پر آفتاب بن کر چمکے جس کی ضیاباری سے ایک عالم مستفیض و مستفید ہوا۔ اس حقیقت کا اعتراف عرب علماء نے بھی کھلے دل سے کیا۔ چنانچہ علامہ رشید رضا مصری لکھتے ہیں: (و لولا عناية إخواننا علماء الهند بعلوم الحديث في هذا العصر لقُضِيَ عليها بالزوال من أمصار الشرق؛ فقد ضعفت في مصر والشام والعراق والحجاز منذ القرن العاشر للهجرة حتى بلغت منتهى الضعف في أوائل هذا القرن الرابع عشر) (مقدمة مفتاح كنوزالسنة) (اگرہمارے برادران علمائے اہل حدیث ہند کی توجہ علوم حدیث کی جانب نہ ہوئی تو مشرقی ممالک سے علم حدیث اٹھ چکا ہوتا جیسا کہ دسویں صدی ہجری ہی سے ملک مصر، شام، عراق اور حجاز سے علوم حدیث کا سلسلہ کمزور پڑنا شروع ہوا، یہاں تک کہ چودھویں صدی میں اس کی کمزوری انتہا کو پہنچ گئی۔) علامہ عبدالعزیز خولی فرماتے ہیں:”عصر حاضر میں ہمارے برادر ہندوستانی علمائے حدیث نے جس قدرعلوم حدیث کا اہتمام کیا ہے باقی اسلامی ممالک میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ان میں حفاظ حدیث بھی ہیں اور اس کی تدریس کا وہی طرز موجود ہے جو تیسری صدی میں اسلاف کا طرز تدریس تھا یعنی آزادی فکر، تحقیق سند کا اہتمام اور اسی طرح عمدہ و قیمتی کتب کی طبا عت وغیرہ(مقدمہ مرعاۃ المفاتیح، ص4) آج بھی طرز سلف صالحین پر قائم اہل حدیث مدارس اور ان میں محدثانہ طرز علوم نبوت کی تعلیم و تدریس اہل حدیث کے اہتمام میں بعلوم الوحی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ برصغیر پاک و ہندکے علمائے اہل حدیث کی یہی گراں قدر خدمات جو ابھی تک تشنہ تصنیف اور قابل اشاعت تھیں انہی کو خادم العلم والعلماء اور مسلک محدثین کے ترجمان معروف صاحب قلم محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب (متعنا اللّٰه بطول حياته) نے”دبستان حدیث “کے نام سے ایک مبنی
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter