دیباچہ
ازعالی جناب پیکر علم و ادب،مجمع اوصاف وحیدہ
عبدرب باری جناب سردار فاروق احمد خان لغاری
مدظلہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم نحمدہ، ونصلی علی رسولہ الکریم.
مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان لازوال اور کبھی نہ ٹوٹنے والے اسلامی، روحانی و برادرانہ رشتے ہیں۔ یہ بلاشبہ ایسے رشتے ہیں جن کی اساس روح کی گہرائیاں ہیں۔ ان رشتوں کی بنیاد اس نور سے ہے جس کا مطلع و منبع کعبۃ اللہ اور گنبد خضراء ہے۔ یہ وہ مضبوط رشتے ہیں جن کے کمزور ہونے کے تصور سے کسی مسلمان کے لئے فنا وبقا کا سوال پیدا ہو سکتا ہے۔ ایک سچا مسلمان اپنے اور عقیدہ توحید کے درمیان کسی فاصلے کامتحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ ایک سچا مسلمان اپنے عقیدہ توحید کے درمیان کسی فاصلے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یقینا ً اس کتا ب کے ذریعے دونوں عظیم مملکتوں کے درمیان روحانی، عرفانی، ایقانی، اسلامی اور برادرانہ رشتوں کو مزید تقویت اور استحکام ملےگا۔
بحر اللہ ہزاروی صاحب نے سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران میں ان رشتوں کا بہ امعان نظر مطالعہ و مشاہدہ کیا اور انہوں نے محسوس کیا کہ پاکستانی کتب خانوں بالخصوص قومی لائبریریوں میں جزیرہ نمائے عرب کی تاریخ اور ثقافت سے متعلق بہت کم کتابیں ہیں۔ اس صورت حال کے پیش نظر بجا طور پر مصنف کے دل
|