Maktaba Wahhabi

206 - 194
اس کے بعد استاذ ان آیات کی تلاوت کرتے ہوئے ﴿آلاٰنَ﴾ اور ﴿آللّٰہُ﴾ اور ﴿آلذَّکَرَیْنِ﴾ میں چھ حرکات کے برابر مد کرے۔ اس کے بعد دوسری مرتبہ تلاوت تسہیل مع القصر سے کرے۔[1] اس سے طلباء یہ جان سکیں گے کہ ان کلمات میں جائز وجوہ کیا ہیں اور یہ بھی کہ ان میں چھ حرکات کے برابر مد کو لمبا کرنا جائز ہے جیسا کہ ان میں تسہیل مع قصر بھی جائز ہے۔ پہلی صورت ادائیگی میں مقدم ہے۔ نتیجہ بحث: درج ذیل سوالات کے ذریعے مسئلہ کی تعریف اور حکم معلوم کیا جا سکتا ہے: (۱): مدِ لازم کیا ہے؟ (۲): مدِ لازم کی اقسام کیا ہیں؟ (۳): مدِ لازم کلمی مخفف کیا ہے؟ (۴): مدِ لازم کلمی مثقل کیا ہے؟ (۵): مدِ لازم کی مقدار کیا ہے؟ (۶): مدِ لازم کا حکم کیا ہے؟ تطبیق: درسی کتاب کامطالعہ اور زبانی مشقوں کا جواب یا ان آیات کی تلاوت کہ جن میں مدِ لازم کثرت سے موجود ہو۔ گھر کا کام: درسی کتاب میں موجود مشقوں کو لکھ کر حل کرنا یا کسی متعین سورت میں سے مد ِلازم کی مثالیں نکالنا۔
Flag Counter