Maktaba Wahhabi

201 - 194
طلباء کی تلاوت: طلباء ایک کے بعد دوسری مثال کی تلاوت کریں اور دوران تلاوت ادائیگی میں مہارت کا التزام کریں۔ اس مہارت کی اصل کا بیان مدِ متصل اور مدِ منفصل کے بیان میں گزر چکا ہے۔ طلباء کے نوٹس: استاذ اپنے طلباء کو مثالوں میں موجود حروف ِلین کی طرف متوجہ کرے پس انہیں یہ معلوم ہو گا کہ پہلی دو مثالوں میں یہ یائے ساکن ہے کہ جس سے پہلے فتحہ ہے جبکہ تیسری اور چوتھی مثال میں یہ واؤ ہے کہ جس سے پہلے فتحہ ہے۔ استاذ پہلی مثال میں مد ِلین کی جائز وجوہ کی تلاوت کرے اور یہ چھ حرکات، چار حرکات کے برابر مد اور دو حرکات کے برابر قصر ہے۔ اس سے طلباء کو یہ معلوم ہو گا کہ مد لین، مد عارض سے مماثلت رکھتی ہے۔ مدرس کو یہ بھی چاہیے کہ وہ اپنے طلباء کو تین وجوہ کے ساتھ تلاوت کی مشق کروانے کا اہتمام کرے کیو نکہ زبانی مہارت محض سبق کی وضاحت سے حاصل نہیں ہوتی۔ اعلیٰ اور تخصص کی کلاسز: استاذ موضوع پر بحث کو جاری رکھتے ہوئے طلباء کے سامنے مد ِلین کی مزید جائز وجوہ کو بیان کرے۔ مثلاً وہ بلیک بورڈ پر یہ آیت لکھے: ﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ کَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ﴾ پس اس سے ان کے لیے یہ واضح ہو گا کہ حرف ِلین میں اگر ما بعد والا حرف مفتوح ہو، چاہے وہ معرب ہونے کی بناء پر ہو جیسا کہ ﴿الْیَوْمَ﴾ میں ہے یا وہ مبنی ہونے کی بناء پر ہو جیسا کہ ﴿وَأَنتُمُ الأَعْلَوْنَ﴾ میں ہے تو اس میں سکونِ محض کے ساتھ مد، توسط اور قصر تین وجوہ جائز ہیں۔ پہلی وجہ مدہے جو چھ حرکات کے برابر ہے اور اس کی وجہ مد لازم سے اس کی مشابہت ہے۔ اور جہاں تک توسط کا معاملہ ہے تو اس کا سبب عارضی سکون ہے، جو نہ تو مد لازم کی طرح ہمیشہ موجود ہوتا ہے اور نہ ہی بالکل معدوم ہوتا ہے۔اور قصر کا سبب یہ ہے کہ مد ِعارض لین
Flag Counter