Maktaba Wahhabi

200 - 194
۵۔ مدِ لین تمہید: (۱): مد ِعارض ساکن کی تعریف کریں؟ (۲): اس کا سبب کیا ہے؟ (۳): مد ِعارض ساکن میں کون سی وجوہ جائز ہیں؟ (۴): اس مد کی مقدار کیا ہے؟ (۵): اس کا حکم کیا ہے؟ عرض: استاذ کسی ایسے تعلیمی وسیلے کو استعمال کرے جو قاعدے کے تحت آنے والی جمیع جزئیات کو شامل ہو۔ مدِ لین کی مثالیں حرف مد ﴿رِحْلَۃَ الشِّتَاء وَالصَّیْفِ﴾ ی ﴿فَلْیَعْبُدُوا رَبَّ ہَذَا الْبَیْتِ﴾ ی ﴿وَآمَنَہُم مِّنْ خَوْفٍ﴾ و ﴿مَا کَانَ أَبُوکِ امْرَأَ سَوْء ٍ﴾ و مدرس کی تلاوت: استاذ ان مثالوں کی تجوید کے ساتھ بطور نمونہ تلاوت کرے تا کہ طلباء کے لیے چھ حرکات کے ساتھ مد ِلین کی مہارت حاصل کرنے میں سہولت پیدا ہو، اور چھ حرکات کے برابر کھینچنا مدِ لین کی جائز وجوہ میں سے ایک وجہ ہے۔
Flag Counter