Maktaba Wahhabi

158 - 194
اور اس کے بعد والے حروف چودہ ہیں۔ لامِ تعریف ان چودہ حروف میں مکمل طور مدغم ہے۔ طلباء اس تلاش میں یہ بھی جان سکیں گے کہ لام ِتعریف پر علامت ِسکون نہیں ہے اور اس کے مابعد حرف پر تشدید کی علامت ہے اور اسے ہی ادغام ِکامل کہتے ہیں۔ پھر استاذ انہیں یہ بتائے کہ اس لام کو لام ِشمسی کہتے ہیں کیونکہ لفظ ’’الشمس‘‘ میں لام میں ادغام ہے لہٰذا اس کی نسبت اس کی طرف کر دی گئی۔ اسے ادغامِ شمسی کا نام اس لیے دیا گیا ہے تا کہ ادغام کی بقیہ اقسام سے اس کی تمیز ہو سکے۔ اعلی اور تخصص کی کلاسز: استاذ اس موضوع پر بحث کے دوران بلیک بورڈ پر قرآن مجید کی یہ آیت لکھے: ﴿أَرَأَیْتَ الَّذِیْ یُکَذِّبُ بِالدِّیْنِ﴾ اور یہ بھی لکھے: ﴿وَاللَّآئِیْ یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ﴾ اور طلباء سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ اسم ِموصول سے لام تعریف ہٹائیں یہاں تک کہ انہیں یہ واضح ہو جائے کہ لام تعریف کے بغیر یہ کلمہ سیدھا نہیں رہے گا۔ پس انہیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ لام ِتعریف اضافی ہی ہوتا ہے، چاہے کلمہ سے اس کو ہٹایا جانا ممکن ہو یا نہ ہو۔ نتیجہ بحث: درج ذیل سوالات کے ذریعے مسئلہ کی تعریف اور حکم معلوم کیا جا سکتا ہے: (۱): لامِ شمسی کیا ہے؟ (۲): وہ حروف کتنے ہیں کہ جن میں لامِ شمسی کاادغام ممکن ہے؟ (۳): ان حروف کو بیان کریں؟ (۴): لامِ شمسی کا حکم کیا ہے جبکہ اس کے بعد ان حروف میں سے کوئی ایک حرف ہو؟ (۵): شمس کی طرف ان کی نسبت کی وجہ کیا ہے؟
Flag Counter