Maktaba Wahhabi

156 - 194
پس وہ ان دو آیات کی تلاوت کرے اور طلباء سے کہے کہ وہ لفظ ﴿وَالْیَسَعَ﴾ اور ﴿الآنَ﴾ میں سے لامِ تعریف ہٹا دیں۔ اس مشق سے طلباء یہ جان سکیں گے کہ لامِ تعریف کے بغیر یہ اسماء سیدھے نہیں ہیں۔ پس لام ِ تعریف ہمیشہ اضافی ہوتا ہے، چاہے اس کے بغیر کلمہ سیدھا رہے یا نہ رہے۔ نتیجہ بحث: درج ذیل سوالات کے ذریعے مسئلہ کی تعریف اور حکم تک پہنچا جا سکتا ہے: (۱): لام تعریف کیاہے؟ (۲): اس کی حالتیں کتنی ہیں؟ (۳): لام ِقمری کیا ہے؟ (۴): قمر کی طرف اس کی نسبت کا سبب کیا ہے؟ (۵): لام ِقمری کے حروف کتنے ہیں؟ استاذ اپنے طلباء کو مصاحف کھول کر سورۃ انفطار کی تلاوت اور اس میں سے لامِ قمری کی نشاندہی کا حکم دے۔ درسی کتاب کا مطالعہ اور زبانی مشقوں کو حل کرنا۔ گھر کا کام: درسی کتاب کی مشقوں کو حل کرنا یا کسی متعین سورت میں موجود لام ِقمری کی مثالیں تلاش کرنا۔ دوسری حالت: لام شمسی تمہید: (۱): لامِ تعریف کیا ہے؟ (۲): لامِ تعریف کلمہ کی اصل ہے یا اس پر اضافہ ہے؟ (۳): اس کی حالت کیا ہے؟
Flag Counter