Maktaba Wahhabi

131 - 194
معلوم کرے۔ اس کے بعد استاذ طلباء کوکہے کہ وہ پہلی مثال کی تلاوت دوبارہ کرنے لگا ہے اور طلباء مکمل توجہ اور گہری بصیرت کے ساتھ اس کی تلاوت کو سنیں تا کہ وہ نون ساکن کے یاء اور لام میں ادغام کے فرق کو جان سکیں۔ اس کے بعد استاذ تنون کے یاء میں ادغام اور تنوین کے بعد لام کی مثالیں باری باری تلاوت کرے اور طلباء سے کہے کہ وہ دونوں میں فرق کریں۔ استاذ کو چاہیے کہ وہ طلباء کے بیان کردہ فرق کو، اگر وہ صحیح ہو، بلیک بورڈ پر لکھے۔ اگر وہ ناقص ہے تو اسے مکمل کرے اور غلط ہے تو اس کی تصحیح کرے تا کہ وہ ادغام کی اقسام اور ہر قسم کے ذیلی حروف کو اچھی طرح جان سکیں۔ اعلی تعلیمی مراحل یا تخصص کی کلاسز میں ادغام کی تعلیم: بڑی کلاسز میں استاذ کو چاہیے کہ وہ معنوی حکم سے متعلق دقیق نکات کو موضوع بحث بنائے۔ مثلاً چار کلمات ﴿الدُّنْیَا﴾ ﴿بُنْیَانا﴾ ﴿صِنْوَانٌ﴾ ﴿قِنْوَانٌ﴾ سے آغاز کرے۔ پہلے طلباء نون ساکن اور حروف ادغام کے مقامات کی پہچان حاصل کریں جو کئی پہلوؤں سے حروف ادغام کے ساتھ نون ساکن کی جمیع مثالوں پر مشتمل ہوں۔ پھر استاذ طلباء کو بتائے کہ وہ اِن کلمات کو کیسے ادا کریں۔ پھر وہ اُن سے اِن کلمات میں نون ساکن کے اظہار کی وجوہات کے بارے سوال کرے۔ پس یا تو استاذ یہ محسوس کرے گا کہ طلباء کے پاس پچھلی معلومات صحیح طور موجود ہیں یا وہ انہیں یاد نہ رکھ سکے تھے۔ پس استاذ طلباء کو بتلائے گا کہ اِن مقامات میں نون کے اظہار کی وجوہات کیا ہیں؟تاکہ وہ نون ساکن اور تنوین کے ادغام کی شرط سے واقف ہو سکیں۔ اس کے بعد مدرس بحث کا عمل جاری رکھتے ہوئے نون ساکن اور تنوین کے یاء میں ادغام کی مثالوں کو دہرائے اور طلباء سے مطالبہ کرے کہ وہ اس کی تلاوت کو مکمل توجہ سے سنیں تا کہ وہ نون ساکن کے یاء میں ادغام، نون کے نون اور میم میں ادغام اور لام اور راء میں ادغام میں باہمی فرق کو جان سکیں۔ اس طرح طلباء ادغام ِناقص اور ادغامِ تام دونوں قسموں
Flag Counter