Maktaba Wahhabi

91 - 250
سے متعلقہ احادیث کو جمع کرے اور وہ احادیث، آیت مبارکہ کے جس پہلو کو واضح کر رہی ہوں، ان کی روشنی میں اس گوشے کو واضح کرے۔ اس لحاظ سے بسا اوقات تفسیر القرآن بالحدیث میں بھی مفسر کے ذاتی اجتہاد کا ایک حصہ ہوتا ہے۔ دوسرا اشکال ایک یہ اشکال شدومد سے کئی حلقوں میں پیش کیا جاتا ہے کہ خود امام اہل الحدیث، امام اہل السنۃ، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے جو کہ صاحب البیت کی حیثیت رکھتے ہیں، فرمایا ہے: ’’ ثلاثة أمور ليس لها اسناد: التفسير والملاحم والمغازي‘‘ یعنی تین موضوعات بےسند ہیں: تفسیر، جنگی کارنامے اور غزوات۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے امام احمد رحمہ اللہ کے الفاظ کا تتبع کرنا چاہیے، تاکہ حقیقت تک پہنچا جا سکے۔ امام احمد کا یہ قول خطیب بغدادی نے باسند نقل کیا ہے اور اس کی تین قسم کی عبارات متفرق مصادر سے ملتی ہیں: (1) ایک عبارت یوں ہے: ’’ ثلاثة أمور ليس لها اسناد: التفسير والملاحم والمغازي‘‘[1]’’تین امور بےسند ہیں: تفسیر، ملاحم اور مغازی۔‘‘ (2) دوسری عبارت اس طرح مروی ہے: ’’ ثلاثة أمور ليس لها ”أصل“‘‘[2]’’تین امور بے اصل ہیں۔‘‘ (3) تیسری عبارت کے الفاظ یہ ہیں: ’’ ثلاثة علوم لا اسناد لها: التفسير والملاحم والمغازي‘‘[3]تین علوم بے سند ہیں: تفسیر، ملاحم اور مغازی۔‘‘ ان تینوں عبارات کو ملانے سے مفہوم یہ اخذ ہوتا ہے۔ ’’تین علوم کی اسناد نہیں ہے: تفسیر، ملاحم اور مغازی۔‘‘
Flag Counter