Maktaba Wahhabi

234 - 250
امام موصوف کے نزدیک معجزہ شق قمر کے بارے میں احادیث متواتر ہیں۔ [1] سیدنا انس بن مالک، جبیر بن مطعم، ابن عباس، ابن عمر اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم سے صحیح بخاری و مسلم اور جامع ترمذی میں روایات منقول ہیں۔ [2] ’’انشقَّ القمرُ على عهدِ رسولِ اللّٰه صلَّى اللّٰه عليهِ وسلَّمَ شقَّتَيْنِ حتى نظروا إليهِ فقال رسولُ اللّٰه صلَّى اللّٰه عليهِ وسلَّمَ: ((اشْهَدوا))‘‘ [3] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں چاند دو ٹکڑے ہو گیا، یہاں تک کہ سب نے دیکھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سب مشاہدہ کر لو۔‘‘ معتزلہ نہ صرف اپنی ’’عقل‘‘ کی بنیاد پر ان متواتر صحیح احادیث کا انکار کرتے ہیں، بلکہ غالی معتزلہ نظام نے راوئ حدیث، صحابئ جلیل سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر جرح کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا : ’’زعم أن القمر انشق و إنه رآه، وهذا من الكذب الذي لا خفاء به‘‘ [4] ’’ابن مسعود کا خیال ہے کہ چاند پھٹا اور انہوں نے اسے دیکھا، یہ بلاشبہ واضح جھوٹ ہے۔‘‘ مثال نمبر 2: جنات کے بارے میں وارد احادیث جنات کا وجود، ان کا قرآن سننا اور ایمان لانا قرآنی آیات مبارکہ [5] اور صحیح بخاری و
Flag Counter