Maktaba Wahhabi

196 - 250
’’اس اسلوب پر قرآن مجید میں بسا اوقات دو کرداروں کا تذکرہ ہوتا ہے، صالح کردار جس میں خوش بختی کی چند علامات اور صفات مذکور ہوتی ہیں، برا کردار جس میں بدبختی کی چند علامات اور صفات بیان کی جاتی ہیں۔ اس کردار کے تذکرے سے ان اوصاف و اعمال کے احکام بیان کرنا بنیادی مقصد ہوتا ہے نہ کہ کسی مخصوص شخصیت کی طرف اشارہ۔‘‘ پانچویں قسم وہ اسباب نزول جو ضعیف اور موضوع روایات پر مبنی ہیں، اس قسم کے اسباب النزول میں شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’وأما إفراد محمد بن إسحاق والواقدي والكلبي وما ذكروا تحت كل آية من قصة فأكثره غير صحيح عند المحدثين وفي إسناده نظر، ومن الخطأ البين أن يعد ذلك من شروط التفسير۔والذي يري أن تدبر كتاب اللّٰه متوقف عليٰ حفظه فقد فات حظه من كتاب اللّٰه ‘‘ [1] ’’محمد بن اسحاق، وادی اور کلبی کی مبالغہ آمیز روایات اور ہر آیت کے ذیل میں ذکر کردہ واقعات اکثر و بیشتر محدثین کے نزدیک غیر صحیح ہیں اور ان کی اسانید محل نظر ہیں، اس طرح کے اسباب نزول کو شروطِ تفسیر میں شامل کرنا واضح غلطی ہے۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ کتابِ الٰہی میں تدبر ان واقعات کو ازبر کرنے پر موقوف ہے، یقیناً وہ کتاب الٰہی میں اپنے نصیب سے محروم رہ جاتا ہے۔‘‘ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بعض ضعیف و موضوع اسباب نزول نہ صرف یہ کہ تفسیر سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ بلکہ ان میں اُلجھنے والا حقیقی تفسیر سے محروم رہ جاتا ہے۔
Flag Counter