Maktaba Wahhabi

194 - 250
بارے میں استفسار کیا اور کہا: میرے خیال میں تو سعی چھوڑنے میں کوئی حرج نہیں تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ’’كَلّا، لو كانَتْ كما تَقُولُ: كانَتْ فلا جُناحَ عليه أنْ لا يَطَّوَّفَ بهِما‘‘ ’’قطعا نہیں! اگر آیت کا یہی مفہوم ہوتا جیسے تم کہہ رہے ہو تو یہ آیت اس طرح ہوتی: ’’فلا جُناحَ عليه أنْ لا يَطَّوَّفَ بهِما‘‘ اگر ان کا طواف نہ کرے تو کوئی گناہ نہیں‘‘ پھر انہوں نے شانِ نزول بیان کیا اور اس کی روشنی میں صحیح مطلب واضح کیا۔ [1] تیسری قسم عہد نبوی میں کچھ خاص واقعات پیش آئے، جن پر تفصیلی احکام و مسائل قرآن مجید میں بیان کئے گئے۔ ایسے واقعات بھی مفسرین اسباب النزول کے تحت ذکر کرتے ہیں۔ اس طرح کے اسباب النزول اگرچہ آیات کی تفسیر میں بنیادی حیثیت نہیں رکھتے، تاہم ان کی معرفت سے تفسیر کے فہم اور تطبیق میں مزید انشراح پیدا ہوتا ہے۔ اس قسم کے بارے میں مفسرین لکھتے ہیں: ’’وهذا القسم لا يفيد البحث فيه إلا زيادة تفهم في معنى الآية وتمثيلا لحكمها‘‘ [2] ’’اس قسم کی تحقیق کا بس یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آیت کے فہم میں اضافہ حاصل ہو جاتا ہے اور اس کے شرعی حکم کی ایک محکم مثال سامنے آ جاتی ہے۔‘‘ مثال نمبر 1: آیۃ اللعان (سورۃ النور:6 تا 10) کی تفسیر میں عویمر العجلانی اور ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ کا واقعہ۔ [3]
Flag Counter