Maktaba Wahhabi

140 - 250
’’جب کوئی بھی انسان شرک کے بغیر فوت ہو جاتا ہے تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی بخشش جائز ہو جاتی ہے۔ (باقی گناہوں کے بارے) اللہ تعالیٰ چاہے تو عذاب دے اور چاہے تو مغفرت فرما دے۔‘‘ پھر آپ نے یہی آیت تلاوت فرمائی۔ مثال نمبر 3 قرآن مجید میں ارشاد ہے: ﴿ مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰه ۖ﴾ (النساء:8) ’’جو شخص رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بےشک اس نے اللہ کی فرمانبرداری کی۔‘‘ اور بالکل یہی مضمون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان اقدس سے دہراتے ہوئے فرمایا: ((مَن أطَاعَنِي فقَدْ أطَاعَ اللّٰهَ)) [1] ’’جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔‘‘ مثال نمبر 4 قرآن مجید میں متعدد مقامات پر توبہ و استغفار کی ترغیب دی گئی ہے، بعینہٖ یہی مضمون متفرق احادیث مبارکہ میں ہے، مثلاً: ((يَا أَيُّهَا النَّاسُ تُوبُوا إِلَى اللّٰه فَإِنِّي أَتُوبُ فِي الْيَوْمِ إِلَيْهِ مِائَةَ مَرَّةٍ)) [2] دوسری قسم: شارحِ قرآن احادیث ایسی احادیث جو قرآن مجید کے کسی ابہام کا تعین کرتی ہیں، اجمال کی تشریح کرتی ہیں، اطلاق کی تقیید کرتی ہیں، ایجاز کی تفصیل پیش کرتی ہیں یا قرآن میں مذکورہ احکام و مسائل کی عملی تفصیلات پیش کرتی ہیں۔ ایسی تمام احادیث ﴿ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ
Flag Counter