Maktaba Wahhabi

135 - 250
فصل: 4 تفسیر القرآن بالحدیث کے اصول و قواعد منہج تفسیر بالمأثور میں قرآن مجید کے بعد حدیثِ نبوی تفسیرِ قرآن کا سب سے بڑا مصدر ہے۔ اس فصل میں جائزہ پیش کیا جائے گا کہ حدیثِ رسول کیونکر شارحِ قرآن ہے؟ نیز تفسیرِ قرآن میں حدیث کی کیا انواع و اقسام ہیں؟ عمومات قرآنی کی تخصیص، اطلاقات کی تقیید، الفاظ و کلمات کی تشریح اور احکام و مسائل کی تفصیل پر کتب حدیث سے مثالیں بھی پیش کی جائیں گی۔ باعتبار مضمون قرآن و حدیث کا باہمی تعلق قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں باعتبار مضامین و مفاہیم باہمی تعلق کی نوعیت کیا ہے؟ اس بارے میں ہمارے اسلاف نے خوب داد تحقیق دی ہے۔ اسلاف کے نتائج تحقیق کا خلاصہ امام شافعی نے اپنی کتاب ’’الرسالۃ‘‘ میں تفصیل کے ساتھ پیش فرمایا ہے اور اس کی مثالیں بھی درج کی ہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’ لم أعلم من أهل العلم مخالفا في أن سنن النبي صلي اللّٰه عليه وسلم من ثلاثة وجوه‘‘ [1] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنن تین اقسام پر مشتمل ہیں، اس بارے میں مجھے کسی صاحب علم کا اختلاف معلوم نہیں۔‘‘ امام شافعی کے درج بالا اقتباس سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ متقدمین کے نزدیک قرآن و حدیث کے مضامین باہمی تعلق کے لحاظ سے تین اقسام پر مشتمل ہیں۔
Flag Counter