Maktaba Wahhabi

127 - 250
(8) قرآن مجید اپنی آیات کا حوالہ دیتا ہے بعض مقامات پر قرآن مجید اپنے حوالہ جات پیش کرتا ہے۔ (1) بعض مقامات پر قرآن مجید اپنا حوالہ دے کر کہتا ہے کہ یہ حکم پہلے دیا جا چکا ہے۔ مثال نمبر 1: ارشاد الٰہی ہے: ﴿ وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللّٰه يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ ﴾ (النساء:140) ’’اور اللہ نے تم (مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم (کہیں) سنو کہ اللہ کی آیتوں کا انکار ہو رہا ہے اور ان کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں (نہ) کرنے لگیں۔‘‘ اس میں درج ذیل سابق النزول آیت کا حوالہ ہے: ﴿ وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي آيَاتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ﴾ (الانعام:68) ’’اور جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں کے بارے میں بیہودہ بکواس کر رہے ہوں تو ان سے الگ ہو جاؤ۔‘‘ مثال نمبر 2: سیدنا یعقوب علیہ السلام کا قول اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا: ﴿ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّي أَعْلَمُ مِنَ اللّٰه مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٩٦﴾﴾ (یوسف:96) ’’کہا (یعقوب علیہ السلام نے) کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔‘‘ یہ سابق الذکر آیت مبارکہ میں سیدنا یعقوب علیہ السلام کے اس قول کی طرف اشارہ ہے: ﴿ قَالَ إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللّٰه وَأَعْلَمُ مِنَ اللّٰه مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٨٦﴾ ’’کہا (یعقوب علیہ السلام نے) بےشک میں اپنے غم و اندوہ کا اظہار اللہ سے کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔‘‘ (یوسف:86) (2) بعض مقامات پر قرآن مجید اپنا حوالہ دے کر کہتا ہے کہ اس حکم کی وضاحت تمہیں دی جائے گی۔
Flag Counter