Maktaba Wahhabi

6 - 129
جنہوں نے اس میں ایک منفرد اور دلکش اسلوب میں علم الرسم اور علم الضبط کی شرعی حیثیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور اہل علم کے مختلف مذاہب کو بیان کرنے کے بعد راجح مسلک کو واضح فرمایا ہے لیکن چونکہ یہ کتاب دقیق عربی زبان میں تھی اور مبتدی طلبہ کے لیے اس سے استفادہ کرنا ایک مشکل امر تھا، چنانچہ استاد محترم فضیلۃ الشیخ القاری المقری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کے حکم پر اس کو اردو قالب میں ڈھال دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کے ساتھ ساتھ عامۃ الناس بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ اس میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ خالصتاً اللہ کا انعام اور فضل ہے اور اگر کوئی کوتاہی ہے تو وہ بندہ ناچیز کی تقصیر ہے جس پر بندہ بارگاہ الٰہی میں معافی کا طلب گار ہے۔ بارگاہ الٰہی میں درخواست ہے کہ وہ اس خدمت کو مؤلف، مترجم، ناشر اور تمام طالبان علم کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے اور شرف قبولیت سے سرفراز کرتے ہوئے اس کے فیض کو عام کردے۔ آمین یا رب العالمین مترجم حافظ محمد مصطفی راسخ رکن دار المعارف، اسلامیہ کالج ریلوے روڈ، لاہور
Flag Counter