Maktaba Wahhabi

950 - 609
کریم کے ہی حکم پر عمل کرنا ہے اور کیوں نہ ہو جب کہ اللہ عزو جل نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوامام و رہبر اور سرچشمہ ہدایت بتایا،ان کی سنت کو قدوہ اوراسوۂ حسنہ قرار دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خود قرآن کریم سنت کے واجب العمل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ قرآن و سنت میں سے ایک پر اکتفاء ؟ چونکہ اسلامی شریعت صرف قرآنِ کریم کا نام نہیں بلکہ اس سے قرآن اور اسکا بیان دونوں مراد ہیں لہٰذا اگر قرآن کی تشریعی حیثیت تسلیم کی جاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ا س کے بیان،شرح و تفسیر کی مشروعیت سے انکار کیا جائے۔قرآن کے اسی بیان،شرح وتفسیر کا نام ہی ’سنت نبوی‘ ہے۔فراہی مکتب فکر قرآن كريم كے قطعی الدلالۃ ہونے کا قائل ہے،جس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم اپنا مفہوم مکمل طور پر خود بیان کر تا ہے اور وہ اپنے بیان،شرح اور تفسیر میں کسی شے(خواہ وہ حدیث ہی کیوں نہ ہو)کا محتاج نہیں۔ ان حضرات کے اس موقف کا تفصیلی تجزیہ اگلی فصل میں کیا جائے گا،ان شاء اللہ! پس قرآن وسنت میں سےصرف قرآن یا صرف سنت کو ہی قابل عمل یا دین کے لئے کافی سمجھنا اور اس حوالے سےقرآن وسنت میں تفریق کرنا صریح گمراہی ہے،اللہ عزو جل کا فرمان ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللّٰهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللّٰهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا()أُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُهِينًا()وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ أُولَئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُورًا رَحِيمًا[1] كہ جو لوگ کفر کرتے ہیں اللہ عزو جل اور اس کے رسولوں کے ساتھ اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے مابین فرق رکھیں اور کہتے ہیں کہ ہم کچھ پر تو ایمان لاتے ہیں اور کچھ کے منکر ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ بین بین ایک راہ اخذ کریں۔ایسے لوگ یقینا کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے اہانت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے۔اور جو لوگ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے سب رسولوں پربھی اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے ان لوگوں کو اللہ ضرور ان کے اجر دے گا اور اللہ بڑا مغفرت کرنے والا اور بڑا رحمت والا ہے۔ قرآن و سنت دونوں میں ایک دوسرے کی پابندی کا تاکیدی حکم وارد ہے۔ ارشاد باری تعالىٰ ہے: ﴿مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰهَ[2] کہ جس نے رسول کی اطاعت کی ا س نے اللہ کی اطاعت کی۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter