Maktaba Wahhabi

899 - 609
موقف انفرادیت پر قائم ہے۔ 2۔﴿اَلْكُوْثَرَ﴾سے مراد عربی لغت سے تفسیر کرتے وقت ایک اصول یہ مدّ نظر رکھا جاتا ہے کہ لفظ کا حقیقی معنیٰ مراد لیا جائے۔اگر حقیقی معنیٰ متعذر ہو تو پھر مجازی معنی مرا دلیا جاتا ہے۔مگر مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ بعض مقامات پر اس اُصول کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔اس کی مثال سورۃ الکوثر میں واقع لفظ﴿اَلْكُوْثَرَ﴾ہے۔اس کالفظی معنیٰ ’خیر کثیر‘ ہے جبکہ حدیثِ نبوی کے مطابق﴿اَلْكُوْثَرَ﴾جنت میں ایک نہر کا نام ہے،اس نہر سے میدانِ محشر کے حوض میں دوپرنالے گرتے ہیں،اسی وجہ سے اسے حوضِ کوثر کہا جاتا ہے۔ مگر مولانا فراہی رحمہ اللہ اپنی انفرادیت برقرار رکھتے ہوئے﴿اَلْكُوْثَرَ﴾کو اسم کی بجائے صفت قرار دیتے ہیں اور اس سے جنت کی نہر مراد لینے کی بجائے اسے خانۂ کعبہ او راس کے ماحول کی روحانی مثال گردانتے ہیں۔ موقف فراہی رحمہ اللہ مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ نے لفظ﴿اَلْكُوْثَرَ﴾کے معنی کی تعیین میں احادیثِ نبویہ سے صرفِ نظر کرتے ہوئے لغتِ عرب کو بنیاد بنایا ہے اور اس کے لغوی معنی ’خیر کثیر‘ کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی تفسیر کی ہے اور اس سے کعبہ مراد لیا ہے جو آخرت کے ’حوضِ کوثر‘ کا اس دُنیا میں مجاز ہے۔مولانا فراہی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں: ’’یہ معلوم ہے کہ﴿اَلْكُوْثَرَ﴾کثیر کا مبالغہ ہے۔کثیر کے معنی ثروت ودولت کے ہیں۔اس وجہ سے﴿اَلْكُوْثَرَ﴾کے معنی ہوں گے بڑی کثرت اور بڑی برکت و ثروت والا،کثیر اور کُثیر کی طرح کوثر بھی تسمیہ کے معنیٰ میں مستعمل ہے۔بطریقِ صفت بھی اس کا استعمال عام ہے،[1] جیسا کہ لبید کا شعر ہے۔ وَصَاحِبُ مَلْحُوبٍ فُجِعْنَا بِمَوْتِهِ وَعِنْدَ الرِدَاعِ بَیْتُ آخَرَ کَوْثَرِ[2] کہ ملحوب کا سوار،جس کی موت کے غم نے ہم کو غمگین کردیا اور رداع کے پاس ایک اور داتا سردار کی قبر ہے۔ پھر مولانا اس کے معنی میں وارد مختلف احتمالات بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’یہ تین احتمالات ہیں،لیکن ہم اس کی تاویل میں،جس اصل پر نظر رکھیں گے وہ صرف سورت کا نظم،آیات کا سیاق او رمعنیٰ اور حسنِ تاویل کی رعایت ہے۔‘‘[3] اس کے بعد مولانا﴿اَلْكُوْثَر﴾پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ﴿اَلْكُوْثَرَ﴾سے مراد خانہ کعبہ اور اس کے ماحول کی روحانیت کی تصویر ہے۔معراج میں جو نہر کوثر،آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مشاہدہ کرائی گئی تھی،اس کی صفات پرجو شخص بھی غور کرے گا،اس پر یہ حقیقت منکشف ہوجائے گی کہ نہر کوثر درحقیقت کعبہ اور
Flag Counter