Maktaba Wahhabi

861 - 609
آیتِ کریمہ میں بھی ہے:﴿قُلْ أَتُنَبِّئُونَ اللّٰهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ[1] اس آیتِ کریمہ میں﴿لَا يَعْلَمُ﴾کا مفہوم یہ ہے کہ اس شے کا وجود ہی نہیں ہے،کیونکہ اگر اس کا وجود ہوتا تو اللہ عزو جل کو ضرور اس کا علم ہوتا۔[2] مولانا فراہی رحمہ اللہ کا پیش کردہ اُصول گو نادر نہیں ہے کیونکہ عموماً مفسرین نے ان آیات کامفہوم وہی بیان کیا ہے جو مولانا فراہی رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے۔البتہ مولانا اسے کلامِ عرب اور قرآنِ مجید کے معروف اسلوب کے طور پر پیش کرتے ہیں،جبکہ دوسرے مفسرین اسے کہیں کہیں نظر انداز کر جاتے ہیں۔مثلاً سورۂ آل عمران کی آیتِ کریمہ:﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ[3] میں﴿لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ﴾کی تفسیر میں مفسرین کے مختلف اقوال ہیں: (۱)۔ سیدنا ابن عباس:ان کی توبہ اس لیے نہیں قبول کی جائے گی کہ انہوں نے ارتدادکی روش اختیار کی اور لوگوں کو صرف دکھانے کے لیےتوبہ کا اظہار کیا،حالانکہ کفر ان کے دلوں میں راسخ ہوچکا تھا۔ (۲)۔ ابوالعالیۃ رحمہ اللہ:چونکہ انہوں نے شرک کی آلائشوں میں رہتے ہوئے توبہ کی،اس لیے ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی۔ (۳)۔ حسن بصری،قتادہ،عطاء الخراسانی اور سدی رحمہم الله کا خیال ہے کہ جو لوگ موت کے فرشتے دیکھنے کے بعد توبہ کریں گے،ان کی توبہ قبول نہیں ہوگی۔ (۴) ۔مجاہدرحمہ اللہ:موت کےبعد ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی،کیونکہ انہوں نے حالتِ کفر میں جان دی ہے۔[4] جیسا کہ مفسرین کے اقوال سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تمام کے تمام اس پر متفق ہیں کہ وہ لوگ توبہ کریں گے البتہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر بارگاہ خداوندی میں،ان کی توبہ شرف قبولیت سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔ مولانا فراہی رحمہ اللہ نے نفی کا جو اسلوب کلامِ عرب اور قرآنِ مجید کی روشنی میں پیش کیا ہے،اس کو اگر سامنے رکھا جائے تو مذکورہ آیت کا یہ ٹکڑا بھی نفي الشّيء بلازمه کی مثال ہے۔اس کا مطلب یہ ہوگا کہ چونکہ وہ کفر و انکار اور بغاوت و سرکشی کی حدوں سے تجاوز کرچکے ہیں اور اس میں آگے ہی بڑھتے جا رہے ہیں،اب ان میں حق و انصاف اور ایمان و اسلام کی ذرہ برابر بھی رمق نہیں ہے،اس لیے یہ ہرگز توبہ کر کے اپنی زندگی سدھار ہی نہیں سکتے۔گویا﴿لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ﴾کا مفہوم یہ ہوگا کہ وہ ہرگز توبہ نہیں کریں گے کہ ان کی توبہ قبول کرنے کا سوال پیدا ہو۔[5] 4۔تقدیم و تاخیر مولانا فراہی رحمہ اللہ قرآنی اسلوب کے اس پہلو پر گفتگو کرتے ہوئے فرماتےہیں:
Flag Counter