Maktaba Wahhabi

813 - 609
کہ اس رب کی قسم جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں!نہیں اُتری کوئی آیت کتاب اللہ کی مگر مجھے معلو م ہے کہ کس کے حق میں اتری ہے اور کہاں اتری ہے؟ اگر میں جانوں کہ کوئی شخص مجھ سے زیادہ قرآن جانتا ہے اور میں اس تک پہنچ سکتا ہوں تو میں ضرور اس کے پاس پہنچوں گا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحابہ کرام قرآن حکیم کی شرح و وضاحت او رمعانی و مطالب پر مکمل گرفت رکھتے تھے اور اس کی تہ تک پہنچے ہوئے تھے۔اسلئے ان کی تفسیر اور فہم قرآنی کو تسلیم کرنا ضروری اور انکےبیان کردہ معانی و مفاہیم کو قبول کرنا واجب ہے۔ لیکن مولانا فراہی رحمہ اللہ کارویّہ اس باب میں قابلِ تعجب ہے کہ وہ صحابہ سے مروی تفسیری اقوال کو چنداں لائقِ التفات نہیں گردانتے بلکہ نظم قرآن یا ادب جاہلی سے سمجھی گئی تفسیر ہی کو مقدم رکھتے ہیں۔مندرجہ بالا بحث کی روشنی میں کہا جاسکتاہے ہے کہ یہ رویہ نہ صرف دلائل سےعاری ہے بلکہ اس کی زد بلاغتِ قرآنی پر بھی پڑتی ہے کہ جب صحابہ ہی قرآن کو سمجھنے سے قاصر رہے یا ان کےبیان کردہ مطالب قرآنی ہی درست نہیں تو دوسرے لوگ خصوصاً اہلِ عجم کیونکر اسے سمجھ سکتے ہیں!!! قرآنی لفظ الحكمة سے مراد اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے متعدّد مقامات پر سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو الحکمة سے تعبیر کرتے ہوئے بمنزلۂ قرآن بیان فرمایا ہے،چنانچہ ارشاد ہے: 1۔ ﴿رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ[1] کہ اے ہمارے رب!ان میں انہی میں سے ایک رسول مبعوث فرما جو ان لوگوں کو تیری آیات پڑھ کر سنائے اور ان کو آسمانی کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کو پاک کر دے۔ 2۔ ﴿كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُمْ مَا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ[2] کہ جس طرح تم لوگوں میں ہم نے ایک رسول کو تم ہی میں سے بھیجا جو تم کو ہماری آیات پڑھ کر سناتا ہے اور تمہاری صفائی کرتا ہے اور تم کو کتاب الٰہی اور حکمت کی باتیں بتاتا ہے اور تم کو ایسی باتوں کی تعلیم دیتا ہے جن کی تم کو خبر نہ تھی۔ 3۔ ﴿وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَمَا أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتَابِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُمْ بِهِ[3] کہ اور اللہ عزو جل کی جو نعمتیں تمہارے اوپر ہیں،ان کو یاد کرو اور اس کتاب اور حکمت کو جو اللہ عزو جل نے تم پر اس لئے نازل فرمائی ہے کہ تم کو ان کے ذریعہ سے نصیحت فرمائے۔
Flag Counter