Maktaba Wahhabi

782 - 609
اس کا چرچا کرو۔ایک اور مقام پر دین کی اصولی باتوں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا:﴿ذَلِكَ مِمَّا أَوْحَى إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ[1] کہ یہ ان باتوں میں سے ہیں جو تمہارے رب نے حکمت میں سے تمہاری طرف وحی کی ہیں۔ 2۔ مختلف مواقع پر قرآنِ مجید کے دلائل وبراہین کو حکمت بالغہ کے لفظ سے تعبیر کیا ہے اور خود قرآن کو قرآن حکیم اور کتاب حکیم وغیرہ کہا گیا ہے۔مثلاً﴿حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ[2]’دل نشیں حکمت‘ اور﴿وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ[3] ’شاہد ہے پر حکمت قرآن‘ اس کےعلاوہ چند اور ادلّہ کے ذکر کےبعد مولانا اصلاحی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’ان وجوہ کی بناء پر حکمت سےصرف حدیث کو مراد لینا ہمارے نزدیک صحیح نہیں ہے،بلکہ حدیث حکمت میں شامل ہے۔یہ غلط فہمی کتاب اور حکمت،دونوں لفظوں کے اکٹھے ہو جانے کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی،لیکن ہم نے جو پہلو واضح کیے ہیں ان کی روشنی میں دونوں کے حدود الگ الگ ہو جاتے،جس کے بعد یہ غلط فہمی باقی نہیں رہتی۔‘‘[4] دلائل نظم مولانا فراہی رحمہ اللہ کے مطابق قرآن اپنے مرتب و منظم ہونے پر کئی پہلوؤں سے دلیل فراہم کرتا ہے۔مثلاََ: 1۔ ایک آیت کئی مضامین کو جمع کئے ہوئے ہوتی ہے اور کبھی متعدّد جملوں پر بھی مشتمل ہوتی ہے لیکن ایک مسلمان کیلئے جائز نہیں کہ وہ اس آیت کے غیر منظّم ہونے کا گمان بھی کرے۔ذرا غور کے بعد اس کا نظام سمجھ میں آجاتا ہے جو آیات کے مجموعوں کا نظام سمجھنے کیلئے مثال اور نمونہ کا کام دیتا ہے۔آیات کے کن معنوں کا یہ نظام سورہ کے طویل حصوں کے نظام کو سمجھنے کیلئے مثال فراہم کرتا اور پوری سورہ کے نظام تک رسائی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ایک آیت یا آیتوں کے مجموعوں کے نظام ہی کے مشابہ سورتوں کا آپس کا نظام بھی ہے۔لہٰذا جو شخص ایک آیت کے اندر نظم کا اقرار کرتا ہے،جس کے مانے بغیر کوئی چارہ نہیں،تو اس کیلئے اس کے سوا بھی کوئی چارہ نہیں رہ جاتا کہ وہ آیات کے ان معنوں اور پھر سورتوں کے نظم اور ا س کے باہمی ربط کا اقرار کرے۔کیونکہ ان کے ربط کی نوعیت ایک جیسی ہے۔ 2۔ قرآن مجید کے ایک مقام پر مضامین میں جو ربط نظر آتا ہے وہ کئی دوسرے مقامات پر بھی ملحوظ ہوتا ہے۔جب تم اس ربط کی مناسبت پر غور کروگے تو اسکی حکمت تک پہنچ جاؤ گے۔مثال کے طور پر قرآن میں بار بار نماز کے ساتھ زکوٰة کا،ربا کے ساتھ صدقہ کا،مالی قربانی کے ساتھ جانی قربانی کا اور نماز کا،صبر کے ساتھ نماز کا،جہاد کے ساتھ ہوائے نفس سے اجتناب کا،نماز کے
Flag Counter