Maktaba Wahhabi

661 - 609
واصلاح کا کام اسلام کے نقطہ نظر سے کرنا چاہتے ہیں۔اس رسالہ میں مولانا فراہی رحمہ اللہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو شخص دوسروں کی اصلاح اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا ارادہ رکھتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے نفس کو نماز اور خشوع کے ذریعہ جانچ کر درست کر لے۔جب تک کسی شخص کی نماز درست نہ ہوگی اس وقت تک اس کے نفس کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔ 23۔رسالة في عقيدة الشّفاعة والكفارة یہ رسالہ انگریزی زبان میں بعض عیسائی راہبوں کے ردّ میں لکھا گیا جس میں مولانا فراہی رحمہ اللہ نے نصاریٰ کے عقیدۂ شفاعت و کفّارہ کی تردید کی۔آج یہ رسالہ نایاب ہے۔ 24۔رسالۂ نبوت یہ رسالہ 2003ء میں شائع ہوا،64 صفحات کے اس رسالہ کے عنوانات سے ہی اس رسالے کی وقعت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔یہ عنوانات بالترتیب حسبِ ذیل ہیں: 1۔ انبیاء کی ضرورت 8۔وحی کی پہلی تعلیم 2۔ نبی کی تعریف اور آغازِ نبوت میں احوال ومعاملات 9۔عصمتِ انبیاء 3۔ نبی کی فطرت اور اس کے کلام میں مصالح کی رعایت 10۔شفاعت 4۔ نبی اور اس کی امت کے درمیان مماثلت کے پہلو 11۔مجادلہ 5۔ امت پر پیغمبر کی اطاعت واجب ہے۔12۔تبلیغ 6۔ کلامِ وحی کی باطن فطرت سے موافقت 13۔معجزہ 7۔ وحی عام(الہام)14۔رسالتِ محمدی کی خصوصیات 25۔في ملکوت اللّٰه اس کتاب کا موضوع جیسا کہ اس کے عنوان سے ظاہر ہے،ملکوت اللہ ہے۔اسی کو آسمانی بادشاہت بھی کہا گیا ہے اور ملکوتِ الہیہ اورخلافت اللہ فی الارض کا نام بھی دیا گیا ہے۔اس کتا ب میں مولانا فراہی رحمہ اللہ نے قرآنِ مجید کے حوالے سے قوموں کے عروج و زوال کے بارے میں اللہ عزو جل کی سنن کا ذکر کیا ہے اور اس ضمن میں قدیم اقوام کے ساتھ عہدِ حاضر کی جدید قوموں کی مثالیں بھی پیش کی ہیں۔ مولانا طبقات میں مساوات مطلق کو غیر فطری سمجھتے ہیں اور مساواتِ مرد وزَن کو عملاً ناممکن قرار دیتے ہیں بہر حال اس ضمن میں ان کے افکار قرآن کی تعلیمات سے ماخوذ ہیں اور ان کے اس نظامِ فکر کا ایک حصہ ہیں جس کی اَساس قرآن کریم پر ہے۔ مولانا نے یہ کتاب اپنی زندگی میں شروع کی تھی لیکن اسے پایۂ تکمیل تک نہ پہنچا سکے،ان کی وفات کے بعد مولانا امین احسن اصلاحی رحمہ اللہ اور بدر الدین اصلاحی کی کاوشوں سے اس کتاب کی اشاعت عمل میں آئی۔ اپنی اس کتاب کا موضوع بیان کرتے ہوئے مولانا فراہی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: "أما بعد!فهذا کتاب من مقدّمة نظام القرآن،باحث عن مسألة ملکوت اللّٰه الجامعة لمعارف مهمّة
Flag Counter