Maktaba Wahhabi

1049 - 609
کہ یہ بات جاننا لازم ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےپنے اصحابِ کرام کے سامنے جس طرح قرآنِ حکیم کے الفاظ کی وضاحت فرمائی تھی،اسی طرح ان کیلئے اس کے مطالب کی بھی عقدہ کشائی کی تھی،چنانچہ ارشادِ ربانی:﴿لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ﴾دونوں کو شامل ہے۔ تفسیر قرآن میں حدیث و سنت سے استفادہ ناگزیر مندرجہ بالا تمہیدی گفتگو سے یہ بات آشکارا ہوکر سامنے آتی ہے کہ قرآنِ مجید کی شرح و تفسیر میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث وسنت کو ملحوظ رکھنا از بس ضروری ہے۔قرآن فہمی کے معاملہ میں سنتِ نبوی کو بنیادی ترین مرجع کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ائمہ تفسیر اس اَمر پرمتفق ہیں کہ سنت،قرآنِ مقدس کی شارح و مبیّن ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم توضیحِ قرآن پر اللہ عزو جل کی جانب سے مامور تھے،جیسا کہ اوپر بیان ہوا،لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن ہی کی روشنی میں اُمت کو دین سکھایا۔ امام شافعی رحمہ اللہ اس نکتہ کو ان الفاظ میں واضح کرتے ہیں: "کلّ ما حکم به رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فهو مما فهمه من القرآن." [1] کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی فیصلہ صادر فرمایا ہے،وہ قرآن سے سمجھ کر ہی صادر فرمایا ہے۔ امام ابن جریر طبری رحمہ اللہ اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں: کہ جہاں تک قرآن میں احکام کا تعلّق ہے وہ سنت کی روشنی میں ہی سمجھے جاسکتے ہیں،لہٰذا تفسیر قرآن کے اس حصہ کیلئے سنت کی طرف رجوع ناگزیر ہے۔[2] شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ قرآن کی توضیح و تشریح کے سلسلہ میں حدیث وسنت کے کردار کو واضح کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: "فإن أعياك ذلك فعليك بالسّنة فإنّها شارحة للقرآن وموضّحة له ... ولهذا قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم:((أَلَا إِنِّي أُوتِيتُ الْقُرْآنَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ))يعني السّنة." [3] کہ اگر قرآن کی تفسیر قرآن سے نہ ملے تو سنت کی طرف رجوع کیا جائے کیونکہ سنت قرآن کی شارح ہے ... اس بناء پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’خبردار مجھے قرآن دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ اس کی مثل بھی۔‘‘ یعنی سنت۔ اربابِ تفسیر سے اس نوع کے بے شمار اَقوال مروی ہیں جن سے قرآنِ کریم کے مفاہیم و مطالب کی تعیین میں حدیث و سنت کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔یہاں اس امر کی جانب بھی اشارہ مناسب رہے گا کہ بعض علماء حدیث و سنت کو تفسیر قرآن کا دوسرا ماخذ ومرجع قرار دیتے ہیں،تاہم بعض اہلِ علم نے کہا ہے کہ سنت بنیادی ماخذِ تفسیر ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف تعبیر کا اختلاف ہے،ورنہ نتائج کے اعتبار سے سب دوسری بات پر متفق ہیں۔ چنانچہ مشہور محدث امام یحیی بن ابی کثیر(129ھ)کا قول ہے:
Flag Counter