Maktaba Wahhabi

43 - 132
’’اس سے مراد یہ ہے کہ ان سات میں سے ہر حرف کے اندرمومن بندوں کے سینوں کی تسکین کا سامان موجود ہے، کیونکہ ان کے معانی و مفاہیم میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور یہ سب اللہ تعالیٰ کی وحی سے نازل کئے گئے ہیں۔‘‘ [1] اور امام ذہبی نے اسماعیل بن عبد الملک کے حوالے سے لکھاہے کہ سعید بن جبیر ہمیں رمضان المبارک میں امامت کرواتے تھے ، وہ کبھی عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراء ۃ میں تلاوت کرتے تھے تو کبھی زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی قراء ۃ میں تلاوت فرمایا کرتے تھے۔[2]
Flag Counter