Maktaba Wahhabi

30 - 132
مالک [1] ابن شہاب زہر ی سے ، وہ عروہ بن زبیر سے ، وہ عبد الرحمن بن عبد القاری سے ، ان کا بیان ہے کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا ،وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو سورۃ الفرقان کی تلاوت کرتے ہوئے سنا۔لیکن ان کی قراء ت اس طرح نہیں تھی ، جس طرح میں قراء ت کرتا تھا،حالانکہ میں نے براہ راست یہ سورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھی تھی۔ میں ان کو پکڑنے لگا تھا، لیکن سوچا ،سلام پھیر لیں۔ سلام پھیرا تو میں نے گلے میں پڑی چادر سے پگڑ اور انہیں لے کر خدمت اقدس صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہو گیا اور عرض کی: میں نے انہیں ایسے حروف پر قرآن پڑھتے ہوئے سنا ہے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نہیں پڑھائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کہا:اسے چھوڑ دو۔پھر ان سے کہا:پڑھو۔ انہوں نے پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسی طرح نازل ہوا ہے۔پھر مجھے کہا:اب تم پڑھو۔ میں نے پڑھا تو فرمایا: ((ہکذاَ أُنْزِلَتْ، إِنَّ ہَذَا القُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَی سَبْعَۃِ أَحْرُفٍ، فَاقْرَئُ وا مِنْہ مَا تَیَسَّرَ۔ )) [2] ’’اسی طرح نازل ہوا ہے۔بلاشبہ یہ قرآن سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، ان میں سے جو تمہیں آسان معلوم ہو،وہ پڑھ لو۔‘‘
Flag Counter