Maktaba Wahhabi

16 - 132
تمہید نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قراء ات اور حروف سبعہ کی تعلیم دینا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں قرآن کریم کی حفاظت اور قراء ات ِقرآنیہ کی تعلیم و تعلم کا اصل انحصار تلقی (براہ راست سن کریاد کرنا) اور حفظ پر رہا ہے۔جونہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم امین الوحی جبریل سے قرآن سنتے ، فوراًآپ کے دل پر نقش ہو جاتا تھا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قرآن رضی اللہ عنہم کا ایک ایک لفظ یاد کرواتے تھے۔چنانچہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ: ’’ كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا الْقُرْآنَ، فَإِذَا مَرَّ بِسُجُودِ الْقُرْآنِ سَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَهُ۔ ‘‘ [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قرآن پڑھ کر سناتے۔ دوران ِتلاوت جب سجدہ کی آیت سے گزرتے تو سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے۔‘‘ ’’رسول اللہ ہمیں قرآن سکھایا کرتے تھے۔ جب آپ قرآن میں سجدے کی آیت سے گزرتے تو سجد ہ کرتے اور ہم بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قرآن کریم پڑھانے اور یاد کروانے کا اس قدر اہتمام اور صحابہ میں اس قدر چرچا تھا کہ دیگر معاملات میں اس کی مثالیں دی جاتی تھیں۔چنانچہ حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ ’’ كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا الِاسْتِخَارَةَ كَمَا يُعَلِّمُنَا
Flag Counter