Maktaba Wahhabi

90 - 172
(({إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْْہِ رَاجِعُوْنَ} اَللّٰہُمَّ أَجِرْنِيْ فِيْ مُصِیْبَتِيْ وَاخْلُفْ لِيْ خَیْراً مِّنْہَا)) (صحیح مسلم،کتاب الجنائز،باب ما یقال عند المصیبۃ:۹۱۸) ’’ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہم اسی کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں۔یا اللہ! مجھے اس مصیبت کے بدلے میں اجر و ثواب عطا فرما اور اس(گم شدہ)سے بہتر چیز عطا فرما۔تو اللہ تعالیٰ اسے اس سے بہتر چیز عطا فرماتا ہے۔‘‘ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ’’جب میرے شوہر حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق ان کلمات سے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے میرے پہلے شوہر سے بدرجہا اچھا شوہر عطا فرمایا اور وہ تھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔‘‘ {وَ اِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ} کی عظمت و فضیلت: قرآنِ کریم کی بعض آیتیں پڑھ کر جو دعا مانگی جائے گی وہ قبول ہوتی ہے۔چنانچہ سنن ابو داود،ترمذی،ابن ماجہ،دارمی،طحاوی اور مسند احمد میں حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسمِ اعظم ان دونوں آیتوں میں ہے:سورۃ البقرہ کی آیت(۱۶۳) {وَ اِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ} ’’اور(لوگو)تمھارا معبود ایک ہی(یعنی اللہ تعالیٰ)ہے اُس بڑے مہربان(اور)رحم والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔‘‘ اور سورت آل عمران کی ابتدائی آیت(۱۔۲):
Flag Counter