Maktaba Wahhabi

76 - 172
’’اللہ کے نزدیک سورت فلق سے بہتر کوئی سورت تم نہیں پڑھ سکتے۔‘‘ 26۔معوذتین کی عظمت و فضیلت: سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کے مجموعے کو معوذتین کہا جاتا ہے۔ان کی عظمت کا اندازہ مندرجہ ذیل احادیث سے بہ خوبی ہوجاتا ہے: اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنے کے لیے ان سے بہتر کوئی سورت نہیں۔یہ آفاتِ سماویہ مثلاً شدید طوفان،زلزلہ،سیلاب،قحط سالی،آندھی اور ژالہ باری وغیرہ سے بھی اللہ کی پناہ مہیا کرتی ہیں۔چنانچہ حضرت عقبہ بن نافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جحفہ(جگہ کا نام)اور ابواء(جگہ کا نام)کے درمیان ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جارہے تھے کہ اچانک ہمیں آندھی اور شدید تاریکی نے آلیا۔رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معوذتین کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی شروع کردی اور فرمایا: ((یَا عُقْبَۃَ بنْ عَامِرٍ! تَعَوَّذْ بِہِمَا،فَمَا تَعَوَّذَ مُتَعَوِّذٌ بِمِثْلِہِمَا)) (صحیح سنن أبي داود:۱۳۱۶،صحیح الجامع:۷۹۴۹) ’’اے عقبہ بن عامر! ان دونوں سورتوں کے ذریعے اللہ کی پناہ مانگو،کسی پناہ مانگنے والے کے لیے ان سے بہتر کوئی سورت نہیں۔‘‘ اسی طرح سنن نسائی میں حضرت ابن عابس جہمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ((اَلَا أَخْبِرُکَ بِأَفْضَلِ مَا یَتَعَوَّذُ بِہٖ الْمُتَعَوِذُوْنَ؟))قَالَ:بَلـٰی یَا رَسُوْلَ ! قَالَ:(({قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} وَ{قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} ہَاتَیْنِ السُّوْرَتَیْنِ)) (سنن النسائي:۳/ ۵۰۲۰) ’’کیا میں تمھیں پناہ مانگنے والوں کی بہترین دعا نہ بتاؤں ؟ صحابی
Flag Counter