Maktaba Wahhabi

73 - 172
((حُبُّکَ اِیَّاہَا أَدْخَلَکَ الْجَنَّۃَ)) (صحیح البخاري:۲/ ۲۹۸،سنن الترمذي:۳/ ۲۳۲۳) ’’اس کی محبت تجھے جنت میں لے جائے گی۔‘‘ نمازِ فجر کی دو سنتوں میں سے پہلی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون اور دوسری میں سورۃ الاخلاص پڑھنا مسنون و مستحب ہے۔ اس بات کا پتہ دینے والا ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ الکافرون کی عظمت کے ضمن میں ذکر کیا جاچکا ہے۔ نماز وتر کی پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الاعلیٰ،دوسری میں سورۃ الکافرون اور تیسری میں سورہ الاخلاص پڑھنا مسنون و مستحب ہے۔جیسا کہ عظمتِ سورۃ الاعلیٰ کے ضمن میں یہ حدیث ذکر کی جاچکی ہے۔ سنن نسائی اور مسند احمد کی ایک حدیث: بیت اللہ شریف کا طواف کرنے کے بعد دو رکعت نماز کی پہلی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون اور دوسری میں سورۃ الاخلاص پڑھنا مسنون و مستحب ہے۔اس بات کا پتا دینے والی حدیث بھی عظمتِ سورۃ الکافرون کے ضمن میں ذکر کی جاچکی ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ دس مرتبہ سورت اخلاص پڑھنے والے کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کیا جاتا ہے۔چنانچہ مسند احمد میں حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((مَنْ قَرَأَ{قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} حَتَّیٰ یَخْتِمَہَا عَشْرَ مَرَّاتٍ بَنَی اللّٰہُ لَہٗ بَیْتاً فِي الْجَنَّۃِ)) (السلسلۃ الصحیحۃ:۵۸۹،صحیح الجامع:۶۴۷۲)
Flag Counter