Maktaba Wahhabi

52 - 172
تمام جسمانی عوارض و امراض کے لیے شفا: سورۂ فاتحہ کی عظمت کا ندازہ اس بات سے بھی ہوجاتا ہے کہ اس کا پڑھنا تمام جسمانی عوارض و امراض سے شفا کا باعث ہے۔مثلاً: 1۔سانپ بچھو و غیرہ کے ڈنگ کا علاج: صحیح بخاری و مسلم،سننِ اربعہ اور مسند احمد کی ایک حدیث میں ہے کہ یہ سانپ بچھو وغیرہ زہریلے کیڑے کے ڈنگ کا بہترین علاج ہے۔چنانچہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دورانِ سفر ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو ایک لڑکی آئی اور کہنے لگی:اس قبیلے کے سردار کو بچھو نے کاٹا ہے اور ہمارے(علاج جاننے والے)لوگ غائب ہیں،کیا تمھارے درمیان کوئی دم کرنے والا ہے؟ ایک آدمی اس کے ساتھ چل دیا حالانکہ ہم نے کبھی نہیں سنا تھا کہ وہ دم کرتا ہے،لیکن اس نے دم کیا اور سردار ٹھیک ہوگیا،سردار نے دم کرنے والے کو تیس بکریاں دینے کا حکم دیا،ساتھ ہی اسے دودھ بھی پلایا،جب دم کرنے والا پلٹ کر واپس آیا تو ہم نے اس سے پوچھا:کیا تو اچھی طرح دم کرنا جانتا ہے؟ یا یوں کہا:کیا تو دم کرتا ہے؟ اس نے کہا:نہیں:میں نے تو بس سورۂ فاتحہ پڑھی اور پھونک مار دی۔بکریوں کے بارے میں ہم نے طے کیا کہ ان کے بارے میں اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ نہ لیں۔جب ہم مدینہ پہنچے تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَمَا کَانَ یُدْرِیہِ اَنَّہَا رُقْیَۃٌ،أَقْسِمُوْا وَاضْرِبُوْا لِيْ بِسَہْمٍ)) (صحیح البخاري:۵۰۰۷،مختصر صحیح مسلم:۱۴۴۹) ’’تجھے کیسے معلوم ہوا کہ سورۂ فاتحہ سے دم کیا جاتا ہے؟ ان بکریوں کو آپس میں تقسیم کر لو اور میرا حصہ بھی رکھنا۔‘‘
Flag Counter