Maktaba Wahhabi

39 - 172
بٹھادیتے ہیں اور پوچھتے ہیں:تیرا رب کون ہے؟ وہ کہتا ہے:میرا رب اللہ ہے۔پھر وہ پوچھتے ہیں:تیرا دین کون سا ہے؟ وہ کہتا ہے:میرا دین،اسلام ہے۔پھر وہ پوچھتے ہیں:تمھارے درمیان جو شخص(نبی بناکر)بھیجا گیا اُس کے بارے میں تمھارا کیا خیال ہے؟ وہ جواب دیتا ہے:وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔فرشتے پوچھتے ہیں:تمھیں یہ ساری باتیں کیسے معلوم ہوئیں ؟ وہ آدمی کہتا ہے:میں نے اللہ کی کتاب پڑھی،اس پر ایمان لایا اور اس کی تصدیق کی۔‘‘ 6۔عذابِ قبر سے تحفظ: قرآن مجید کی تلاوت قبر میں میت کو عذاب سے محفوظ رکھتی ہے۔ معجم طبرانی میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یُؤْتَی الرَّجُلُ فِيْ قَبْرِہٖ فَاِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ رَأسِہٖ دَفَعَتْہُ تِلَاوَۃُ القُرْآنِ وَاِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ یَدَیْہِ دَفَعَتْہُ الصََّدَقَۃُ،وَاِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَیْہٖ دَفَعَتْہُ مَشْیُہٗ اِلَی الْمَسَاجِدِ)) (معجم الطبرانی،کتاب الجنۃ وصفتہ) ’’آدمی جب قبر میں دفن کیا جاتا ہے تو فرشتہ سر کی طرف سے عذاب دینے کے لیے آتا ہے تو تلاوتِ قرآن اسے دور کردیتی ہے،جب فرشتہ سامنے سے آتا ہے تو صدقہ خیرات اسے دور کردیتے ہیں اور جب پاؤں کی طرف سے فرشتہ آتا ہے تو مسجد کی طرف چل کر جانا اسے دور کردیتا ہے۔‘‘(دیکھیں:فضائلِ قرآن کریم)
Flag Counter