Maktaba Wahhabi

152 - 172
5۔شقِ قمر یا کریک: محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی کے اشارے سے چاند دولخت ہوکر پھر جُڑ گیا تھا۔چاند میں وہ دراڑ یا کریک تو لوگوں نے صرف ۳۷ برس پہلے چاند کی ان تصویروں میں دیکھا جو امریکی خلائی جہاز اپالو۱ نے بھیجی تھیں۔جب اس کریک یا شق القمر کا واقعہ انھیں اپنی کسی مذہبی کتاب میں نہ ملا بلکہ صرف قرآنِ مجید میں ملا تو لوگ اسے(Arab Crack)کا نام دینے پر مجبور ہوگئے۔سورۃ القمر کی پہلی آیت ہی میں شقِ قمر یا کریک کے بارے میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: } اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ}[القمر:۱] ’’قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہو گیا۔‘‘ چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا یہ معجزہ اہلِ مکہ کے مطالبہ پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں دکھایا گیا تھا،جیسا کہ صحیح بخاری،کتاب المناقب میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب کفارِ مکہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے معجزہ دکھانے کو کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کو دو ٹکڑے کر دکھایا تھا۔ (صحیح البخاري:المناقب،باب سؤال المشرکین:۳۶۳۷) آج جدید سائنس نے اس کریک کی تصدیق کردی ہے۔ 6۔انسانی جنین کا ارتقا ء یا تخلیقِ انسانی کے ارتقائی مراحل: قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ جنین کے ارتقاء کے مراحل یوں بیان فرماتا ہے: } وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِِنسَانَ مِنْ سُلاَلَۃٍ مِّنْ طِینٍ . ثُمَّ جَعَلْنٰہُ نُطْفَۃً فِیْ قَرَارٍ مَّکِیْنٍ . ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَۃَ عَلَقَۃً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَۃَ مُضْغَۃً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَۃَ عِظَامًا فَکَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا
Flag Counter