Maktaba Wahhabi

137 - 172
تعلیم ان پر نازل کی گئی،اس کو قائم کیا ہوتا تو ان پر اوپر سے بھی رزق برستا اور نیچے سے بھی ابل پڑتا۔‘‘ 6۔سیاسی عروج اور غلبہ: قرآنِ مجید کے احکام اور اس کی تعلیمات کی پابندی کرنے والی قوم کو اللہ تعالیٰ سیاسی غلبہ اور عروج عطا فرماتا ہے۔چنانچہ صحیح مسلم اور سنن ابن ماجہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: ((اِنَّ اللّٰہَ یَرْفَعُ بِہَذَا الْکِتَابِ أَقْوَاماً وَیَضَعُ بِہٖ آخَرِیْنَ)) (صحیح مسلم،کتاب فضائل القرآن:۸۱۷) ’’اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعے بعض لوگوں کو عروج عطا فرماتا ہیں اور بعض کو ذلیل و رسوا کرتا ہے۔‘‘ 7۔رات کے شرور و فتن اور خطرات سے تحفظ: قرآن کی صرف ایک آیت،آیۃ الکرسی رات کے شرور و فتن اور خطرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔چنانچہ صحیح بخاری میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: ’’جو شخص رات کو سونے سے قبل آیۃ الکرسی پڑھ لے اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرشتہ مقرر کیا جاتا ہے،جو صبح تک اس کی حفاظت کرتا ہے۔‘‘(صحیح البخاري:۲۳۱۱) اسی طرح صحیح بخاری و مسلم،سنن اربعہ اور دارمی میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیتوں کے بارے میں آیا ہے: ((مَنْ قَرَأَ بِالْآیَتَیْنِ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃِِ الْبَقَرَۃِ فِي لَیْلَۃٍ کَفَتَاہُ)) (صحیح البخاري:کتاب فضائل القرآن:۵۰۰۹،مختصر صحیح مسلم:۲۰۹۷)
Flag Counter