Maktaba Wahhabi

126 - 172
} قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ھُدًی وَّشِفَآئٌ}[حم السجدۃ:۴۴] ’’کہہ دو کہ جو ایمان لاتے ہیں ان کے لیے(یہ)ہدایت اور شفا ہے۔‘‘ روحانی بیماریوں کے لیے شفا کا ذکر تو’’قرآنِ مجید؛ کتاب ہدایت‘‘ کے زیرِ عنوان ہوچکا ہے،اب ہم جسمانی بیماریوں کے لیے قرآنِ کریم کے شفا ہونے کا ذکر کررہے ہیں۔لیکن یہاں یہ بات پیشِ نظر رہے کہ بعض اہلِ علم نے بعض قرآنی آیات کے مفہوم اور ذاتی تجربات کے حوالے سے قرآنِ مجید کی بہت سی آیات کو بے شمار امراض کا علاج بتایا ہے جن میں سے بعض کا تذکرہ سورۂ فاتحہ،سورۃ الکافرون اور معوذات کی عظمت و فضیلت کے ضمن میں کیا جاچکا ہے۔لہٰذا یہاں ہم صرف ان امراض کا ذکر رہے ہیں جن کا علاج احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے۔ 1۔دل کے امراض کا علاج: دل کے مختلف امراض مثلاً دل کا تیز دھڑکنا(اختلاجِ قلب)،پژمردگی و افسردگی اور اضطرابِ قلب دور کرنے کے لیے قرآنِ مجیدکی بکثرت تلاوت کرنی چاہیے،کیونکہ سورۃ الرعد میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: } اَلَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ}[الرعد:۲۸] ‘’اور سن رکھو کہ اللہ کی یاد سے دل اطمینان و آرام پاتے ہیں۔‘‘ اسی طرح صحیح مسلم،سنن ابو داود،ترمذی اور مسند احمد میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک طویل حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: ’’۔۔۔قرآن مجید کی تلاوت کرنے اور اسے پڑھنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی سکینت نازل ہوتی ہے رحمتِ الٰہی انھیں ڈھانپ لیتی ہے اور
Flag Counter