Maktaba Wahhabi

110 - 172
زمین و آسمان کے درمیان ساری جگہ کو(نیکیوں سے)بھردیتا ہے۔‘‘ اسی حدیث میں آگے یہ الفاظ بھی مذکور ہیں: ’’نماز(دنیا و آخرت میں چہرے)کا نور ہے،صدقہ دلیلِ خیر اور صبر نورِ صراط ہے۔قرآن مجید(قیامت کے روز)تیرے حق میں یا تیرے خلاف گواہی دے گا،ہر آدمی صبح اٹھتا ہے تو اس کی جان گروی ہوتی ہے جسے یا تو وہ(نیکی کرکے)آزاد کرا لیتا ہے(یا گناہ کرکے)ہلاک کرلیتا ہے۔‘‘ صرف ایک مرتبہ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘ کہنے سے جنت میں ایک درخت لگتا ہے،جیسا کہ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘ کی عظمت کے ضمن میں حدیث ذکر کی جاچکی ہے۔ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ کی عظمت و فضیلت: تحمید کا یہ کلمہ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ قرآنِ کریم میں بہت مرتبہ آیا ہے،مثلاً: ۱۔سورۃ الفاتحہ،آیت[۱] ۲،۳۔سورۃ الانعام،آیت[۱،۴۵] ۴۔سورۃ الاعراف،آیت[۴۳] ۵۔سورۂ یونس،آیت[۱۰] ۶۔سورۂ ابراہیم،آیت[۳۹] ۷۔سورۃ النحل،آیت[۷۵] ۸۔سورۃ بنی اسرائیل،آیت[۱۱۱] ۹۔سورۃ الکہف،آیت[۱] ۱۰۔سورہ المؤمنون،آیت[۲۸] ۱۱،۱۲،۱۳۔سورۃ النمل،آیت[۱۵،۳۹،۹۳] ۱۴۔سورۃ العنکبوت،آیت[۶۳] ۱۵۔سورۂ لقمان،آیت[۲۵] ۱۶۔سورۂ سبأ،آیت[۱] ۱۷،۱۸۔سورۂ فاطر،آیت[۱،۳۴] ۱۹)سورۃ الصافات،آیت[۱۸۲] ۲۰،۲۱۔سورۃ الزمر،آیت[ ۷۴،۷۵] ۲۲۔سورۂ مومن،آیت[۷]
Flag Counter