Maktaba Wahhabi

103 - 172
دعا قبول کرلی(اور فرمایا)کہ میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو،مرد ہو یا عورت،ضائع نہیں کرتا۔تم ایک دوسرے کی جنس ہو۔تو جولوگ میرے لیے وطن چھوڑ گئے اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور لڑے اور قتل کیے گئے،میں اُن کے گناہ دُور کر دوں گا اور اُن کو جنتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں(یہ)اللہ کے ہاں سے بدلہ ہے اور اللہ کے ہاں اچھا بدلہ ہے۔(اے پیغمبر!)کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمھیں دھوکا نہ دے۔(یہ دنیا کا)تھوڑا سا فائدہ ہے پھر(آخرت میں)تو اُن کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بُری جگہ ہے۔لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہے اُن کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں(اور وہ)اُن میں ہمیشہ رہیں گے(یہ)اللہ کے ہاں سے(اُن کی)مہمانی ہے،اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ نیکوکاروں کے لیے بہت اچھا ہے۔اور بعض اہلِ کتاب ایسے بھی ہیں جو اللہ پر اور اُس(کتاب)پر جو تم پر نازل ہوئی اور اُس پر جو اُن پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کے آگے عاجزی کرتے ہیں اور اللہ کی آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہیں لیتے،یہی لوگ ہیں جن کا صلہ اُن کے رب کے ہاں تیار ہے اور اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے والا ہے۔اے اہلِ ایمان!(کفار کے مقابلے میں)ثابت قدم رہو اور استقامت رکھو اور(مورچوں پر)جمے رہو اور اللہ سے ڈرو تاکہ مراد حاصل کرو۔‘‘ 11۔} لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ} کی عظمت و فضیلت: بعض احادیث میں آیا ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام والی دعا و مناجات:
Flag Counter